تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ماضی میں امریکا کے کئی صدور اور سابق صدور حملوں کا نشانہ بنے؟
    پاکستان

    ماضی میں امریکا کے کئی صدور اور سابق صدور حملوں کا نشانہ بنے؟

    adminadminجولائی 14, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک:امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قاتلانہ حملے میں زخمی کر دیا گیا ہے، اس سے پہلے بھی امریکا کے کئی صدور اور سابق صدور کو حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے، یہی نہیں اراکین کانگریس اور گورنرز بھی حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق صدر اینڈریو جیکسن پر شوٹر نے اس وقت 2 گولیاں چلائی تھیں، جب وہ آخری رسومات میں شریک تھے، تاہم بندوق نہ چل پائی تھی۔

    صدر تھیوڈور روزویلٹ 1912ء میں دوبارہ صدارت کے لیے انتخابی مہم میں تھے جب ملواکی شہر میں ان پر گولی چلائی گئی تھی۔

    صدر فرینکلن روزویلٹ پر 1933ء میں قاتل نے میامی میں گولی چلا دی تھی، وہ بال بال بچ گئے تھے جبکہ شکاگو کے میئر انٹون سرمیک مارے گئے تھے۔

    صدر ہیری ٹرومین کو 1950ء میں وائٹ ہاؤس کے سامنے گولی ماری گئی تھی۔

    سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کو 22 نومبر 1963ء کو انتخابی مہم کے لیے گاڑیوں کے قافلے میں جاتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

    الباما کے گورنر جارج والیس صدراتی انتخاب کی مہم پر تھے جب 1972ء میں انہیں واشنگٹن ڈی سی میں گولی ماری گئی تھی، جس سے وہ مفلوج ہو گئے تھے جبکہ صدر جیرالڈ فورڈ پر 1975ء میں 2 قاتلانہ حملے کیے گئے تھے۔

    صدر رونلڈ ریگن کو 1981ء میں واشنگٹن ڈی سی میں تقریر کے بعد ہوٹل کے باہر گولی ماری گئی تھی، واقعے میں ان کے پریس سیکریٹری شدید زخمی ہوئے تھے۔

    سابق صدر براک اوباما پر 2011ء میں قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جب اڈاہو سے تعلق رکھنے والے شخص نے وائٹ ہاؤس پر فائرنگ کی تھی، یہی نہیں ابراہام لنکن، جیمز گارفیلڈ، ولیم مک کینلی اور جان ایف کینیڈی قاتلانہ حملے میں مارے گئے تھے۔

    خیال رہے کہ امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں منعقدہ ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے جب ان پر فائرنگ ہوئی، گولی بظاہر ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی۔

    انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ کرنے والا حملہ آور مارا گیا جبکہ ایک دوسرا شخص بھی ہلاک ہوا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleوزیراعلیٰ پنجاب کا فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم
    Next Article نو مئی مقدمات، بانیٔ پی ٹی آئی سے تفتیش کے لئے لاہور پولیس اڈیالہ جیل پہنچ گئی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.