لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے پارٹی قیادت کو مری طلب کیا ہے جہاں اجلاس میں پارٹی کے سینئر ارکان شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیم سپریم کورٹ کے فیصلے پر پارٹی ارکان کو بریفنگ دے گی۔