تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پاکستان اور امریکا کا انسداد دہشت گردی سمیت سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    پاکستان

    پاکستان اور امریکا کا انسداد دہشت گردی سمیت سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    adminadminجولائی 13, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: پاکستان اور امریکا کے مابین انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں وزارت داخلہ بھر پور معاونت کرے گی۔

    امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزارت داخلہ کا دورہ کیا جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈونلڈ بلوم کا خیر مقدم کیا۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک امریکا تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں انسداد دہشتگردی، انسداد منشیات اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، باہمی اشتراک سے اکتوبر میں لا انفورسمنٹ ڈائیلاگ کا انعقاد کیا جائے گا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادکار بڑھانے میں امریکی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے، باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں وزارت داخلہ بھر پور معاونت کرے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دورہ نیویارک میں اسلام آباد پولیس اور نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے درمیان تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی، باہمی تعاون کے مواقع سے استفادہ کرنے کیلئے اسلام آباد پولیس کا وفد جلد نیویارک کا دورہ کرے گا، اسلام آباد پولیس کے افسران کو نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ سے ٹریننگ کے خواہشمند ہیں۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں مقیم تمام اقلیتوں کو آئین پاکستان کے تحت مساوی حقوق حاصل ہیں، اقلیتوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئے ہیں، جڑانوالہ سانحہ کے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے قانوں کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔

    محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد کامیاب رہا، بہترین انتظامات کئے گئے، امریکا بین الاقوامی کرکٹ کی نئی منزل بنا ہے، پاکستان، امریکا اور کینیڈا کی سہ ملکی سیریز اور امریکا اور کینیڈا میں ایک کرکٹ لیگ کے انعقاد پر کام کر رہے ہیں۔

    امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ شائقین کی بڑی تعداد دلچسپ اور سنسنی خیز میچوں سے محظوظ ہوئی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleآئی ایم ایف پروگرام سے میکرو اکنامک استحکام لانے میں مدد ملے گی،وزیرخزانہ محمدورنگزیب
    Next Article سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پارٹی اجلاس طلب کرلیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.