تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » نا اہلی تمہاری، کرپشن تمہاری اور بل ہم ادا کریں،امیر جماعت اسلامی
    سیاست

    نا اہلی تمہاری، کرپشن تمہاری اور بل ہم ادا کریں،امیر جماعت اسلامی

    adminadminجولائی 10, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ نا اہلی تمہاری، کرپشن تمہاری اور بل ہم ادا کریں۔ بیوروکریسی کو پراپرٹی ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا یہ کیا ظلم ہے بجلی بلوں میں شامل تمام ٹیکس ختم کیے جائیں، عوام کو ریلیف دینا ہے تو براہ راست ریلیف دیا جائے جبکہ ایجنسیوں کو کال ریکارڈنگ کا اختیار انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    فیروزپور روڈ اچھرہ لاہور دھرنا کیمپ سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور اور عوام کے لیے ریلیف حاصل کریں گے، ابھی دھرنا شروع نہیں ہوا مگر وزیر اعظم کی طرف سے اربوں روپے کے ریلیف کا اعلان کیا جا رہا ہے، عوام کو ابھی کوئی ریلیف نہیں ملا مگر تشہیر پر کروڑوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے بھی عوام کو 200 یونٹ تک بجلی مفت دینے کا اعلان کیا تھا، ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی اور سلیب سسٹم ختم کیا جائے، بجلی بلوں میں شامل تمام ٹیکس ختم کیے جائیں، عوام کو ریلیف دینا ہے تو براہ راست ریلیف دیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ کپیسٹی چارجرز کے نام پر کروڑوں روپے ادا کیے جا رہے ہیں، آئی پی پیز سے معاہدے ختم کیے جائیں، آئی پی پیز چائنہ کی ہیں تو ان سے بھی بات چیت کی جائے، چائنہ ہمارا دوست ملک ہے لیکن ہم کوئی بھکاری نہیں ہیں۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 375 ارب روپے پاکستان کے تنخواہ دار طبقے نے ادا کیے ہیں، آصف علی زرادری صاحب بڑے جاگیر دار ہیں، وہ بتائیں انہوں نے کتنا ٹیکس اور آبیانہ دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نا اہلی تمہاری، کرپشن تمہاری اور بل ہم ادا کریں۔ بیوروکریسی کو پراپرٹی ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا یہ کیا ظلم ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بجٹ آنے کے بعد کہتے ہیں کہ یہ آئی ایم ایف کے کہنے پر کیا، آپ عوام کو آئی ایم ایف کو وہ معاہدے بتائیں جن کی وجہ سے عوام کو غلام بنایا جا رہا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ 12 جولائی کو اسلام آباد پہنچیں۔

    حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ ایجنسیوں کو کال ریکارڈنگ کا اختیار انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    یادرہے کہ جماعت اسلامی کے کارکنان نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں 12 جولائی کے دھرنے کے حوالے سے کیمپ لگائے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاسلام آباد کے اتوار بازار میں خوفناک آتشزدگی، دکانیں، سٹالز جل کر خاکستر،کروڑوں کانقصان
    Next Article جسٹس طارق محمود جہانگیری کے ہائیکورٹ آفس کو مشکوک کال، پیغامات موصول ہونے کا انکشاف
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.