تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اداکارہ صنم سعید نے زائد عمر میں شادی کرنے کی وجہ بتا دی
    فن و فنکار

    اداکارہ صنم سعید نے زائد عمر میں شادی کرنے کی وجہ بتا دی

    adminadminجولائی 7, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے زائد عُمر میں شادی کرنے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔

    حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران صنم سعید نے 35 سال کی عُمر میں شادی کرنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں کُھل کر بات کی۔

    صنم سعید نے کہا کہ کوئی بھی رشتہ اُسی وقت اچھا چل سکتا ہے جب انسان خود کو سمجھے کیونکہ جب تک کوئی بھی انسان اپنی ذات کو ہی نہیں سمجھ پاتا تو پھر وہ کسی دوسرے انسان سے کیسے یہ اُمید کرسکتا ہے کہ وہ اُسے سمجھے گا۔

    اداکارہ نے کہا کہ جب انسان خود کو سنبھالنا شروع کردیتا ہے اور خود کو سمجھ لیتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ پھر وہ ہر رشتہ یا تعلق اچھے سے نبھا سکتا ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ 35 سال ایک میچیور عُمر ہے، اس عُمر میں شادی کا فیصلہ بہترین ہوتا ہے کیونکہ اس عُمر کے افراد پہلے ہی زندگی کے کئی تجربات سے سبق سیکھ چکے ہوتے ہیں۔

    صنم سعید نے کہا کہ بےشک! 35 سال شادی کے لیے بڑی عُمر ہے لیکن اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں ہےکہ اگر کوئی اپنی پہلی شادی میں ناکام ہوچکا ہے یا پھر کسی کی بڑی عُمر تک شادی نہیں ہوئی تو وہ شادی ہی نہ کرے۔

    اداکارہ نے کہا کہ یہ ہمارے معاشرے کا عام تاثر ہے کہ 35 سال کے بعد شادی نہیں ہوسکتی، اس عُمر کے بعد عورت بوڑھی ہوجاتی ہے اور اُس کی دُنیا ختم ہوجاتی ہے۔

    اُنہوں نے سینیئر جوڑی منظر صہبائی اور اداکارہ ثمینہ احمد کی مثال دیتے ہوئے مزید کہا کہ ثمینہ آپا اور منظر صاحب نے زائد عُمر میں شادی کرکے بہترین فیصلہ کیا کیونکہ محبت کسی بھی عُمر میں ہوسکتی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں صنم سعید اور محب مرزا نے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، دونوں اداکاروں کی یہ دوسری شادی ہے۔

    صنم سعید سے قبل، محب مرزا نے سال 2005 میں اداکارہ آمنہ شیخ سے شادی کی تھی، دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے لیکن سال 2019 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

    دوسری جانب صنم سعید نے سال 2015 میں اپنے دوست فرحان حسن سے شادی کی تھی تاہم اُن کی بھی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوگئی تھی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی،5 کشمیری نوجوان شہید،2 فوجی ہلاک
    Next Article تمباکو نوشی ذہنی صلاحیتوں میں کمی کا باعث بن سکتی ہے ،تحقیق
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.