تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » شنگھائی تعاون تنظیم کی معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی منظوری
    پاکستان

    شنگھائی تعاون تنظیم کی معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی منظوری

    adminadminجولائی 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    آستانہ: شنگھائی تعاون تنظیم نے معیشت اور سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فیصلوں کی منظوری دے دی، ماحولیات کے تحفظ سے متعلق معاہدے پر دستخط بھی کئے گئے۔

    وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے 3 اور 4 جولائی کو آستانہ، قازقستان میں ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ (سی ایچ ایس) کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔

    کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ (سی ایچ ایس) نے اہم علاقائی اور عالمی سیاسی، سکیورٹی اور اقتصادی مسائل، چیلنجز اور پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا، کونسل نے تعاون کے مختلف شعبوں میں تقریباً 20 فیصلوں کی منظوری دی۔

    آستانہ اعلامیہ کو اپنانے کے علاوہ سی ایچ ایس نے تین بیانات کو اپنایا جن میں پینے کے پانی اور صفائی، ویسٹ مینجمنٹ کا مؤثر انتظام اور اچھے پڑوسی ہونے کے اصول شامل ہیں۔

    کونسل نے اقتصادی اور سلامتی کے شعبوں میں جاری تعاون کے لئے مختلف منصوبوں اور حکمت عملیوں کی بھی منظوری دی، ماحولیات کے تحفظ سے متعلق ایک معاہدے پر ایس سی او کے متعلقہ وزراء نے دستخط بھی کئے۔

    سی ایچ ایس سربراہی اجلاس کے دوران اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے ’’شنگھائی سپرٹ‘‘ کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا جو کہ مشترکہ خوشحالی اور ترقی کے لئے باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہے۔

    اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے مرکزی ہم آہنگی کے کردار اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق دیرینہ تنازعات کو پرامن طریقوں سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    وزیراعظم نے غزہ کی صورتحال پر پاکستان کے اصولی مؤقف کو بھی اجاگر کیا اور پرامن اور خوشحال افغانستان کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے پاکستان کے سٹریٹجک جغرافیائی محل وقوع کو ایس سی او کے پورے خطے کے لئے ایک مثالی تجارتی اور ٹرانزٹ حب کے طور پر بھی اجاگر کیا۔

    ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ (سی ایچ جی) کے چیئرمین کے طور پر پاکستان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ایس سی او کے تمام رکن ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے لئے کام جاری رکھے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کے خلاف جمعے کو ملک بھر میں 13 ہزار پمپس بند کرنے کا اعلان
    Next Article پنجاب حکومت کی محرم الحرام میں سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کی سفارش
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.