تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » درفشاں سلیم اور احمد علی اکبرسلطان صلاح الدین ایوبی کے دوسرے سیزن میں کاسٹ
    فن و فنکار

    درفشاں سلیم اور احمد علی اکبرسلطان صلاح الدین ایوبی کے دوسرے سیزن میں کاسٹ

    adminadminجولائی 4, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی:پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم اور اداکار احمد علی اکبر کو اسلامی تاریخی پر بننے والی پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ سیریز ‘سلطان صلاح الدین ایوبی’ کے دوسرے سیزن میں کاسٹ کرلیا گیا۔

    سیریز ‘سلطان صلاح الدین ایوبی’ کو پاکستان کی انصاری فلمز اور ترکیہ کی ایکلی فلمز نے پروڈیوس کیا ہے جس میں مسلمان جنگجو سلطان صلاح الدین ایوبی کی فتوحات کو دکھایا گیا ہے۔

    اس سیریز کا پہلا سیزن پاکستان اور ترکیہ میں اپنی اپنی زبانوں میں نشر کیا جارہا ہے، پہلے سیزن کی پوری کاسٹ تْرک اداکاروں پر مبنی تھی جبکہ اسی سیزن میں پاکستان کے سینیئر اداکار محمد نورالحسن کی بھی انٹری ہوئی جنہوں نے شیخ عبدالقادر جیلانی کا کردار ادا کیا۔

    اب ‘سلطان صلاح الدین ایوبی’ کے دوسرے سیزن کے لیے کاسٹنگ شروع ہو گئی ہے اور اس سیریز میں ایک مضبوط کاسٹ کو دکھایا جائے گا جس میں پاکستانی اسٹارز بھی شامل ہوں گے۔

    اس حوالے سے شوبز صحافی اور یوٹیوبر ملیحہ رحمان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر خبر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ‘سلطان صلاح الدین ایوبی’ کے دوسرے سیزن کی کاسٹ میں پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم اور اداکار احمد علی اکبر بھی شامل ہوں گے۔

    احمد علی اکبر اور درفشاں سلیم نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوریز میں ‘سلطان صلاح الدین ایوبی’ کے دوسرے سیزن کا پوسٹر بھی شیئر کیا۔یہ خبر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

    یاد رہے کہ دسمبر 2021 میں پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ سیریز ‘سلطان صلاح الدین ایوبی’ کو بنانے کا اعلان کیا گیا تھا اور اعلان کے تقریباً تین سال بعد اس سیریز کی نشریات کا آغاز ہوا۔

    اسلامی تاریخ پر مبنی سیریز کے لیے تقریباً 6 ہزار پاکستانی فنکاروں نے آڈیشن دیے تھے، قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ عائشہ عْمر، ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی سیریز کی کاسٹ میں شامل ہوں گے لیکن اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleایس سی او اجلاس، وزیراعظم کی ازبک صدر سے ملاقات،باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
    Next Article کینیڈین خاتون جنرل ملک کی مسلح افواج کی سربراہ تعینات
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.