تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بجٹ کوئی الفاظ کا گورکھ دھندہ یا ہیر پھر نہیں،اپوزیشن کو اپنی کارکردگی سے شکست دیں گے
    سیاست

    بجٹ کوئی الفاظ کا گورکھ دھندہ یا ہیر پھر نہیں،اپوزیشن کو اپنی کارکردگی سے شکست دیں گے

    adminadminجون 28, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا زنے کہا ہے کہ 100 دن میں صوبائی حکومت نے جتنے کام کیے ہیں، انہیں ایک تقریر میں سمیٹنا ممکن نہیں۔ اپوزیشن کو ہم اپنی کارکردگی سے شکست دیں گے۔صوبے کا بجٹ کوئی الفاظ کا گورکھ دھندہ یا ہیر پھر نہیں ہے، آج جو ہم یہاں اعلان کرکے جائیں گے، اسے ایک سال میں مکمل کرکے بھی دکھائیں گے۔

    پنجاب اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم نے مالی سال 2024-25 کا پہلا بجٹ پیش کردیا ہے۔ میں بڑی عاجزی سے اس ایوان کے سامنے صوبے کے عوام کو یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم نے پاکستان کی تاریخ کا، پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کیا ہے۔

    انہوں نےمزیدکہا کہ آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی اور اس اپوزیشن کو بھی جان کر خوشی ہوگی، جو میرے بھائی اور بہنیں ہیں، میں جانتی ہوں کہ ان میں بہت محب وطن پاکستانی ہیں، اور میں یہ بھی جانتی ہوں کہ اس بجٹ سے ان کے دل میں خوشی ہوگی کہ پنجاب کی عوام پر پہلی بار زیرو ٹیکس لگا ہے۔ کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ 100 دن میں جتنے کام پنجاب حکومت نے کیے ہیں، انہیں ایک بجٹ تقریر میں سمیٹنا ممکن نہیں تھا۔ اپوزیشن جتنا بھی شور کرلے، یہ ان کی مجبوری ہے کیوں کہ ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے۔ اپوزیشن کو ہم اپنی کارکردگی سے مات دیں گے۔

    مریم نواز نے کہا کہ میں نے حلف کے بعد پہلے خطاب میں کہا تھا کہ میرے لیے اس حکومت کو چلانا دہرا چیلنجنگ ہوگا کیوں کہ یہاں پر نواز شریف اور شہباز شریف جیسے وزرائے اعلیٰ رہے ہیں جنہوں نے اپنی خدمت سے پنجاب کے عوام کی تقدیر بدل کر رکھ دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ روایت یہ رہی ہے کہ حکومتیں پہلے 100 دن مکمل کرنے کے بعد آئندہ کی پلاننگ کا اعلان کرتی ہیں، مگر اپنے پہلے 100 دن میں عوامی خدمت کے وہ تمام کام کرکے یہاں آئے ہیں، جن کا ہم نے وعدہ کیا تھا۔

    مریم نواز نے کہا کہ تین ماہ کی کارکردگی کے بعد پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت نے ایک اشتہار دیا تھا، جس میں لکھا تھا کہ ہم مصروف تھے۔ یہ لوگ خدمت میں مصروف نہیں تھے بلکہ یہ انتقام اور نااہلی کے نئے ریکارڈ قائم کرنے میں مصروف تھے۔ اقتدار میں طاقت کو مخالفین کے لیے استعمال کرنا بہت آسان ہے لیکن ہم حلفاً کہہ رہے ہیں کہ آج تک پنجاب میں مسلم لیگ ن آج تک ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا، جس کی وجہ یہ ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہماری طرف سے کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔

    انہوں نے پنجاب حکومت کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا کہ صوبے کا بجٹ کوئی الفاظ کا گورکھ دھندہ یا ہیر پھر نہیں ہے، آج جو ہم یہاں اعلان کرکے جائیں گے، اسے ایک سال میں مکمل کرکے بھی دکھائیں گے۔ صوبے میں پہلی بار پانی کے ساتھ صحت اور تعلیم کے لیے جتنی رقم مختص کی گئی ہے، اس کی مثال صوبے کی تاریخ میں نہیں ملتی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مجھے بدقسمتی سے شہباز شریف کا ترقی کرتا ہوا صوبہ نہیں ملا بلکہ وہ پنجاب ملا، جو گزشتہ حکومت نے کرپشن کی نذر کردیا اور تمام ترقیاتی منصوبوں کو توڑ دیا۔ چار سال میں کوئی ایک ترقی کا منصوبہ پی ٹی آئی حکومت کے پاس دکھانے کے لیے نہیں ہے، اس سب کے باوجود ہم ان کی حکومت کا رونا نہیں روئیں گے بلکہ میں اپنی 100 دن کی کارکردگی عوام کو دکھانے کے لیے لائی ہوں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleلیڈر شپ، وکلاء سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پربانی پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع
    Next Article پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کا عمرایوب سے متعلق بڑا فیصلہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.