تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » قومی اسمبلی میں مطالبات زر کی منظوری کا عمل مکمل، بجٹ کل منظور ہوگا
    پاکستان

    قومی اسمبلی میں مطالبات زر کی منظوری کا عمل مکمل، بجٹ کل منظور ہوگا

    adminadminجون 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں مطالبات زر کی منظوری کا عمل مکمل کر لیا گیا جبکہ ایوان میں وفاقی بجٹ اور فنانس بل کل منظور کیا جائے گا۔

    اسیپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت آج بھی بجٹ سے متعلق اجلاس جاری رہا، جس میں 40 وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں کے 8883 ارب روپے سے زائد مالیت کے 133 مطالبات زر منظور کیے گئے۔

    اپوزیشن کی جانب سے سات وزارتوں اور ڈویژنوں کے مطالبات زر کی تمام تحاریک و تجاویز کو مسترد کردیا گیا جبکہ قانون و انصاف ڈویژن کے 15 ارب 62 کروڑ روپے سے زائد کے تین مطالبات زر منظور ہوئے۔

    قومی اسمبلی نے دو روز کے دوران 6165 ارب روپے سے زائد کے 103 مطالبات زر کٹوتی کی تحاریک کے بغیر منظور کیے جبکہ سات وزارتوں و ڈویثنز کے 2860 ارب روپے سے زائد کے 30 مطالبات زر پر کٹوتی کی تحاریک مسترد کی گئیں۔

    قومی اسمبلی نے خارجہ امور ڈویژن کے 51 ارب 86 کروڑ روپے سے زائد کے دو مطالبات زر پر اپوزیشن کی کٹوتی کی 27 تحاریک، وزارت داخلہ کے 56 ارب 63 کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد کے پانچ مطالبات زر پر کٹوتی کی 107 تحاریک مسترد کیں۔

    اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کے لیے 20 ارب 41 کروڑ روپے، نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم اتھارٹی کے لیے ایک ارب روپے سے زائد کا مطالبہ زر منظور کیا گیا۔ غذائی تحفظ ڈویژن کے دو مطالبات زر پر اپوزیشن کی 46 کٹوتی کی تحاریک مسترد کرتے ہوئے ایوان نے 21 ارب 19 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مطالبات منظور کیے۔

    وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ روپے، انٹیلیجنس بیورو کیلئے 18 ارب 32 کروڑ روپے، دفاعی پیداوار ڈویژن کے 4 ارب 87 کروڑ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام 598 ارب 71 کروڑ روپے، آبی وسائل ڈویژن کے 263 ارب 48 کروڑ روپے، اقتصادی امور ڈویژن کے 30 ارب 68 کروڑ روپے، وفاقی تعلیم ڈویژن کے 198 ارب 55 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زائد کے مطالبات زر منظور کیے گئے۔

    وزارت قومی صحت کے 54 ارب 86 کروڑ روپے، ریلوے ڈویژن کے 109 ارب 43 کروڑ روپے، اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں کے لیے ایک ارب 36 کروڑ روپے، ہوا بازی ڈویژن کے 26 ارب 17 کروڑ، موسمیاتی تبدیلی کے 7 ارب 26 کروڑ سے زائد کے مطالبات زر منظور کیے گئے۔

    وزارت تجارت کے 22 ارب 73 کروڑ، مواصلات ڈویژن کے 65 ارب 31 کروڑ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویژن کے 69 ارب 5 کروڑ، ہاؤسنگ و تعمیرات ڈویژن کے 36 ارب 74 کروڑ روپے سے زائد کے مطالبات زر منظور کیے گئے۔

    اطلاعات و نشریات ڈویژن کے 17 ارب 91 کروڑ، بحری امور ڈویژن کے 7 ارب 45 کروڑ، انسداد منشیات ڈویژن کے 7 ارب 77 کروڑ، منصوبہ بندی اور ترقی ڈویژن کے 73 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد کے مطالبات زر منظور کیے گئے۔

    مطالبات زر منظور ہونے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے، جس کے بعد قومی اسمبلی میں کل وفاقی بجٹ اور فنانس بل کی منظوری دے جائے گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleدوسرا سیمی فائنل ،انگلینڈ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ،انڈین بیٹنگ جاری
    Next Article نئے مالی سال کا بجٹ عوام کیخلاف اقتصادی دہشت گردی ہے،عمرایوب
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.