اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت کم سے کم معاشی گروتھ ان کی ہے۔ اس وقت سب سے زیادہ لوگ ان کے دور میں ملک چھوڑ رہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر خان نے قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی اسمبلی سے بجٹ پاس کروانا اہم ذمہ داری ہے۔ اگر بجٹ منظور نہ ہو تو حکومت ختم ہو جاتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ 2019 میں 250 ایم این ایز نے بجٹ کے بحث میں حصہ لیا اس بار 60 نے حصہ لیا۔
انکا کہنا تھا اس وقت سب سے زیادہ مہنگائی ان کے دور میں ہے۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہا یہ پی آئی اے اور بعض ڈسکوز کو پرائیویٹائز کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی اثاثے کو فروخت کرنے کے فیصلے کی سی سی آئی سے توثیق کرانا ہوگی۔