اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کاکہناہے کہ عزم استحکام آپریشن ماضی کی طرح بڑے آپریشن سے مختلف ہے اس آپریشن سے آبادیوں کی نقل مکانی نہیں ہوگی اور مخصوص علاقے میں بھی نہیں ہو گا ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں عزم استحکام آپریشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ عزم استحکام آپریشن سے متعلق غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں عزم استحکام آپریشن ماضی کی طرح بڑے آپریشن سے مختلف ہے اس آپریشن سے آبادیوں کی نقل مکانی نہیں ہوگی اور مخصوص علاقے میں بھی نہیں ہو گا ۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نے اپنی لڑائیوں کی بجائے اس آپریشن کو سپورٹ کرنا ہو گا انٹیلی جنس کی بنیاد پر دہشتگردوں کیخلاف کاروائی ہو گی۔عزم استحکام کے تمام پہلووٴں پر مشتمل ایک قومی وژن ہے جس میں سیاسی سفارتی اور دیگر پہلو پہلو بھی ہوں گے۔
وزیراعظم نے بجٹ اجلاس کے دوران وزراء کو پارلیمنٹ میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔