تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » قومی اسمبلی ،آرمی چیف فوری کورکمانڈرز کانفرنس بلائیں جو صرف چینی شہریوں اور ماہرین کی سیکیورٹی پر ہونی چاہیے،عمر ایوب
    سیاست

    قومی اسمبلی ،آرمی چیف فوری کورکمانڈرز کانفرنس بلائیں جو صرف چینی شہریوں اور ماہرین کی سیکیورٹی پر ہونی چاہیے،عمر ایوب

    adminadminجون 22, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نے آرمی چیف سے چینی شہریوں سے متعلق سیکیورٹی ناکامی پر فوری طور پر کورکمانڈرز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ آرمی چیف فوری کورکمانڈرز کانفرنس بلائیں جو صرف چینی شہریوں اور ماہرین کی سیکیورٹی پر ہونی چاہیے۔

    اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس جاری ہے۔ پی پی پی نے بائیکاٹ ختم کردیا اور اس کے ارکان کی تعداد ایوان میں بڑھ گئی۔

    ایوان میں پی پی پی کے ارکان مرزا اختیار بیگ ،شرمیلا فاروقی ،سید نوید قمر ،اعجاز جاکھرانی ،عبدالقادر پٹیل ، جمال ریئسانی سمیت متعدد ارکان موجود ہیں۔

    مرزا اختیار بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعت کو بجلی سستی دے کر وزیر اعظم نے اچھا اقدام کیا ہے ، یہ بتایا جائے کہ 240ارب کی صنعت کو بجلی میں دی جانے والی سبسٹڈی کیا حکومت برداشت کرے گی یا صارفین پر ڈالا جائے گا ؟

    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ چین کی اعلی ترین قیادت نے پاکستان میں کہا کہ چینی ماہرین کی زندگیوں کو خطرات دراصل سی پیک کی سرمایہ کاری کے لئے خطرہ ہیں ، چینی قیادت کی طرف سے اس حدتک سیکیورٹی خطرہ بتانا خطرناک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آرمی چیف فوری کورکمانڈرز کانفرنس بلائیں جو صرف چینی شہریوں اور ماہرین کی سیکیورٹی پر ہونی چاہیے، کانفرنس اب تک سیکیورٹی کی ناکامی کا بھی جائزہ لے، بتایا جائیکہ چینی شہریوں کو نشانہ بنانیوالے دہشتگردوں کے پیچھے بھی ویگو ڈالے لگے ہیں یا صرف پی ٹی آئی کے پیچھے لگے ہیں۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ کل پی ٹی آئی کے احتجاج پر پنجاب سے سو سے زائد کارکنان گرفتار کئے گئے ہیں، ارکان اسمبلی کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں ، آئی جی پنجاب کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

    ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی مصطفی کمال نے خطاب کیا کہ اس بجٹ میں ساڑھے نو ہزار سود کی مد میں دیا جائے گا، کمائی کا 51 فیصد صرف سود پر چلا جائے گا ، کسی ملک کا تیس فیصد اگر ایسے دیا جائے تو وہ ملک نہیں چل سکتا، ہمارا ملک تو اکیاون فیصد سود دینے جارہا ہے، پی ٹی آئی والے تو ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں مگر سود پر خاموش ہیں ، اللہ و رسول کے خلاف جنگ ہم کیسے جیت سکتے ہیں ، وفاقی شریعت عدالت کے سود کے خاتمے کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے ، ہم آئی ایم ایف کو ناراض نہیں کرنا چاہتے اللہ و رسول کو ناراض کرنے کوتیار ہے

    انہوں نے کہا کہ توانائی سیکٹر میں ہم 71فیصد کیپسٹی چارجز دینے ہیں ، پی ایس ڈی پی 1400ارب روپے ہے جبکہ کیپسٹی چارجز 1700ارب روپے دینے ہیں ، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کرنا چاہئے۔

    مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ نواز شریف ،شہباز شریف ،آصف علی زرداری ،فضل الرحمن ، الطاف حسین سمیت سب اپنی اپنی جیبوں سے ایک ہزار ارب روپے پاکستان کا قرض اتارنے میں دے دیں، نوازشریف رائے ونڈ محل ، لندن میں فلیٹس ، زرداری کے بلاول ہاوٴسز ، بانی پی ٹی آئی بنی گالہ پاکستان کے قرض اتارنے کے لئے دیں ۔

    انہوں نے کہا کہ حاضر سروس جرنیلوں سمیت باقی سب امرا بھی اپنا حصہ دیں ، ارکان پارلیمنٹ اپنا پچیس فیصد حصہ قرض اتارنے کے لئے دیں ، کل 78000ہزار ارب روپے قرض اتارنے کیلئے امیر قیادت ایک ہزار ارب روپے جمع کرادیں ، امیر قیادت علامتی حصہ ڈالے گی تو عوام اپنے کپڑے بیچ کر ملک کا قرض اتار دیں گے۔

    ان کاکہناتھا کہ آج ملک پر قرض کا عذاب ملک چلانے والوں کی وجہ سے آیا ہے ، لوگوں کو آپ دیتے کیا ہیں کہ ان سے اتنا بھاری ٹیکس لیا جارہا ہے۔

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے سوات میں ایک شخص کو زندہ جلانے کا معاملہ ایوان میں اٹھاتے ہوئے کہا کہ سوات میں زندہ جلائے کا پاکستان میں پہلا واقعہ نہیں، یہ شدت پسندی کی انتہا ہے، پارلیمانی کی کمیٹی بنائی جائے جو سڑکوں پر عوامی انصاف کی وجوہات جانے اور حل نکالے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleگلوکار ملکو کا اپنا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکلوانے کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
    Next Article افواج پاکستان نے ملک کی حفاظت کیلئے ہمیشہ قربانیاں دیں ،شہدا کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی،وزیراعظم
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.