تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
    سیاست

    تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    adminadminجون 22, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریک انصاف کے سینئر رہنماء واپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی قیادت میں قومی اسمبلی سے الیکشن کمیشن ریلی نکالی گئی،عمر ایوب نے چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا جبکہ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن تک ریلی کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنماؤں عمر ایوب، بیرسٹر گوہر ،اسد قیصر اور زرتاج گل سمیت دیگر اراکین قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن تک احتجاجی ریلی نکالی۔ریلی کے دوران بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے نعرے بازی کی گئی۔

    الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن تک ریلی کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے،ہمارے کیسز پر تاریخ پر تاریخ مل رہی ہے،ہماری خواتین کوبار بار گرفتار کیا جا رہا ہے۔

    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ لاقانونیت کے خلاف پارلیمنٹ سے باہر آئے ہیں،پر امن احتجاج کر رہے ہیں،چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران فوری استعفیٰ ہوں،الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہا،سو کے قریب اسیران کے ساتھ اظہار یک جہتی کیلئے ریلی کررہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے عدالتوں میں جھوٹ بولا،انہوں نے سولہ ارب چرچ کئے مانگے سینتالیس ارب روپے تھے، یہ شفاف الیکشن کروانے میں ناکام رہے ہیں،انہوں نے ہماری سیٹیں چوری کی ہیں،انہوں نے فارم سینتالیس والے لوگ مسلط کئے ہیں،ایس پی سٹی کا آپریٹر ہماری ویڈیو کیوں بنا رہا ہے، پوچھ گچھ ہونی چاہیے۔
    اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملٹری کورٹس سے متعلق کیس سپریم کورٹ سے فوری سننے کی درخواست ہے۔

    زرتاج گل کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں ہماری بات نہیں سنی جا رہی،سچ کو دبایا نہیں جا سکتا،پچیس کروڑ ایک ہی بات کررہے ہیں کہ ملک کے سب سے بڑے لیڈر کو گرفتار کررکھا ہے، کیونکہ اسکا سیاسی سطح پر مقابلہ نہیں کرسکتے اس لیے انکی بیگم کو بھی گرفتار کررکھا ہے۔
    ساٹ:زرتاج گل
    ان کامزید کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے،بانی پی ٹی آئی کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں کہ پچاس روپے کے اسٹام پر بیماری کا بہانہ بنا کر باہر نہیں گئے.

    میڈیا سے گفتگو کے بعد پی ٹی آئی اراکین اسمبلی واپس پارلیمنٹ کی جانب روانہ ہو گئے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسکیورٹی پلان پر عمل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں،محسن نقوی
    Next Article آزاد جموں و کشمیر کے لیے بجٹ گرانٹ میں اضافہ کیا جائے،وزیر اعظم چوہدری انوار الحق
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.