لاہور: فن لینڈ روانہ ہونے سے پہلے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم ایک مرتبہ پھر انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔
فن لینڈ میں ہونے والے تھروئنگ چیمپئن شپ کیلئے سٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کر رہے تھے کہ اس دوران ان کی دائیں پنڈلی کا مسل پل ہو گیا، مسل پل ہونے کے باعث آج سے فن لینڈ میں ہونے والی تھروئنگ چیمپئن شپ میں حصہ نہیں لیں گے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے ارشد ندیم کو دو ہفتے آرام کرنے کا مشورہ دے دیا، وہ دو ہفتے بعد تھرو کرنے کے قابل ہوجائیں گے، قومی ایتھلیٹ جولائی میں پیرس میں شیڈول ڈائمنڈ لیگ میں حصہ لیں گے، ارشد ندیم کو آج علی الصبح فن لینڈ کیلئے روانہ ہونا تھا۔
خیال رہے کہ فن لینڈ میں ہونے والی تھروئنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ارشد ندیم کو چند روز قبل ویزہ جاری کیا گیا تھا، ان کے ساتھ کوچ سلمان بٹ نے بھی روانہ ہونا تھا، انجری سے نجات کے بعد ارشد ندیم پہلی مرتبہ فن لینڈ میں ہونے والے میگا ایوٹ میں حصہ لینا تھا۔