تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اگر اس ملک نے آگے جانا ہے تو ہمیں سب کچھ پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنا پڑے گا،وزیر خزانہ
    سیاست

    اگر اس ملک نے آگے جانا ہے تو ہمیں سب کچھ پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنا پڑے گا،وزیر خزانہ

    adminadminجون 18, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کمالیہ: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے نیٹ میں لوگ اس لیے نہیں آنا چاہتے کہ ہراسمنٹ ہوتی ہے، احمقانہ نوٹسز آتے ہیں ، اگر اس ملک نے آگے جانا ہے تو ہمیں سب کچھ پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنا پڑے گا۔
    پنجاب کے شہر کمالیہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی موجودہ شرح 9.5 فیصد پائیدار نہیں، خیرات سے اسکول، یونیورسٹیز اور اسپتال تو چل سکتے ہیں، مگر ملک صرف ٹیکس سے چل سکتا ہے، اس لیے ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو بتدریج 13.5 فیصد تک لے جانا پڑے گا، اس کا پہلا طریقہ یہ ہے کہ وہ تمام شعبے جو پہلے ڈائریکٹ ٹیکس میں شامل نہیں تھے، انہیں اس میں لانا ہوگا، دوسرا یہ ہے کہ 39 کھرب روپے کی ٹیکس چھوٹ کو بتدریج ختم کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم باقی شعبوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لا رہے ہیں، 32 ہزار ریٹیلرز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں اور جولائی سے ان پر ٹیکس کا اطلاق ہوگا، کوئی طبقہ یا شعبہ ایسا نہیں ہوسکتا جسے ڈائریکٹ ٹیکس میں نہ لے کر آئیں۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ انفورسمنٹ، کمپلائنس اور پہلے سے موجود قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا، ٹیکس اتھارٹی کو آگے بڑھنا پڑے گا، سیلز ٹیکس اور فراڈ کو ختم کرنا ہوگا، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو ٹوبیکو کے شعبے سے شروع ہوکر چینی، کھاد، سیمنٹ اور دیگر سیکٹر میں جانا تھا، جس پر عمل نہیں ہوا، اس کی وجہ سے جو آمدنی ملنی چاہیے تھی نہیں مل سکی، ایف بی آر میں ڈیجاٹزیشن اور آٹومیشن سے کرپشن کم ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے نیٹ میں لوگ اس لیے نہیں آنا چاہتے کہ ہراسمنٹ ہوتی ہے، احمقانہ نوٹسز آتے ہیں، لوگ مجھے خود آکر یہ بتاتے ہیں، میں خود پرائیویٹ سیکٹر میں رہ کر آیا ہوں، مجھے اس کا پتہ ہے، لیکن اس کی وجہ سے ٹیکس نیٹ میں نہ آنا بھی درست نہیں۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت پر اعتراض ہورہا ہے کہ اپنے اخراجات کیوں کم نہیں کررہی، یہ بات درست ہے، جو شعبے صوبوں کو منتقل ہو چکے ہیں، وہاں وفاقی حکومت کو وزارتیں بند اور محکموں کو ضم کردینا چاہیے تاکہ خرچہ کم ہو، اس حوالے سے وزیراعظم پہلے ہی پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کا اعلان کرچکے ہیں، اس سے ساڑھے تین یا 4 ارب روپے کی بچت ہوگی جو بجٹ کے حساب سے بہت کم رقم ہے۔

    ان کاکہناتھا کہ اصل بچت یہ نہیں بلکہ جو منصوبے یہ دیکھتے ہیں اس میں ہونے والی کرپشن کا پیسہ بچے گا اور قومی خزانے کو نقصان نہیں ہوگا، حکومتی اخراجات میں کمی کیلیے بنائی گئی کمیٹی اگلے مہینے سفارشات پیش کرے گی کہ کون سی وزارتوں کو بند کرنا اور کن محکموں کو ضم کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم حکومتی اخراجات پر غور کررہے ہیں اور انشاء اللہ وفاقی سطح پر کم کریں گے، مناسب اقدامات کریں گے، دوسرا بڑا مسئلہ ریاستی ملکیتی ادارے ہیں، جس کا خسارہ عوام برداشت کررہے ہیں، پی آئی اے کا خسارہ 622 ارب روپے حکومت کو منتقل ہوا ہے، کراچی ایئرپورٹ کی آوٴٹ سورسنگ ہوجائے گی، اگر اس ملک نے آگے جانا ہے تو ہمیں سب کچھ پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنا پڑے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleزیادہ کھانے کے باعث عید پر گیسٹرو، ڈائریا کے سینکڑوں مریض رپورٹ
    Next Article نتین یاہو کی رہائش گاہ کے باہرمظاہرہ کرنے پر 8 اسرائیلی گرفتار
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.