تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شوبز فنکار بھی پاکستانی ٹیم پر برس پڑے
    پاکستان

    قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شوبز فنکار بھی پاکستانی ٹیم پر برس پڑے

    adminadminجون 15, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی دوڑ سے شاہینوں کی رخصتی پر شوبز فنکار بھی قومی کرکٹ ٹیم سے مایوس، تنقیدوں کے نشتر برسا دیئے ساتھ ہی کرکٹ کے متوالوں کو کسی نئے کھیل کی جانب رجحان منتقل کرنے کا بھی مشورہ دے دیا۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر معروف اداکار و میزبان سلمان شیخ عرف مانی نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار کپتان بابر اعظم کو ٹھہرا دیا۔

    انہوں نے انسٹا اسٹوری میں کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بطور کپتان 3 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، 1 ون ڈے ورلڈ کپ، 2 ایشیا کپ کھیلے، لیکن اس سفر کا انتہائی افسردہ اختتام ہوا۔

    کرکٹ کا بخار اب اتر گیا ہے، شوبز فنکار بھی پاکستانی ٹیم سے نالاں
    اس کے ساتھ ہی انہوں نے آنسو بہتے ہوئے ایموجی کا بھی اضافہ کیا اور مزید لکھا کہ ’کیا کوئی یقین کرسکتا ہے کہ پاکستان کو اگلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے ایک نئے کپتان اور ٹیم کے ساتھ کوالیفائیر کھیلنے کی ضرورت ہوگی‘۔

    مانی نے ایک اور اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کرکٹ کی شوقین پاکستانی قوم کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا پوری قوم اب فٹ بال چیمپیئن شپ ’یورو 2024‘ دیکھے، کرکٹ کا بخار اب اتر گیا ہے‘۔

    اداکار نعمان حبیب نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس حوالے سے اظہار خیال پیش کرتے ہوئے اس جیسی کرنی ویسی بھرنی کا صلہ قرار دے دیا۔

    انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آج ثابت ہوگیا کہ دوسروں کے لیے بدعا کرنا اپنے آپ پر بھی بھاری پڑ سکتی ہے۔ پاکستان ٹیم ورلڈ ک سے باہر، جس پر میں صرف اتنہا کہوں گا کہ جیسی کرنی ویسی بھرنی۔

    انہوں نے کرکٹر بابر اعظم کی کارکردگی سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بطور بلے باز بابر اعظم نے ملک و قوم کا نام ہمیشہ روشن کیا، جس کی وجہ سے میں ان کا مداح ہوں اور ہمیشہ رہوں گا لیکن بابر اعظم آپ بہت برے کپتان ہیں، براہ مہربانی اس بات کو سمجھئے، ٹیم کی سلیکشن سے لیکر آپ کی اسٹریٹجی تک کچھ بھی کام نہیں کرتی۔

    اس سے قبل اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے نجی میڈیا شو میں گفتگو کے دوران ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو کھلاڑی ملک میں نخرے دکھاتے ہیں وہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے سامنے اپنی اوقات دکھا دیتے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبھارت میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 12 افراد ہلاک
    Next Article مریم نواز سن لیں وقت کا پہیا گھومنے میں دیر نہیں لگتی، بیرسٹر سیف
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.