تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » لاہور ہائیکورٹ واقعہ تکلیف دہ تھاوکلا دہشت گرد نہیں بلکہ قانون کے رکھوالے ہیں،اعظم نذیر تارڑ
    سیاست

    لاہور ہائیکورٹ واقعہ تکلیف دہ تھاوکلا دہشت گرد نہیں بلکہ قانون کے رکھوالے ہیں،اعظم نذیر تارڑ

    adminadminجون 15, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے لاہور ہائیکورٹ واقعے کو تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا دہشت گرد نہیں بلکہ قانون کے رکھوالے ہیں، اپنے حق کے لیے احتجاج کر رہے ہیں تو یہ دہشت گردی نہیں، اسی وقت سب کو رہا کردیا گیا، آج کی میٹنگ میں یہ بات طے ہوئی ہے کہ جلسے جلوس میں کسی وکیل پر دہشتگردی کا مقدمہ درج نہیں ہوگا۔

    لاہور میں پنجاب بار کونسل میں چیکس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نےکہا کہ پنجاب حکومت نے بار کونسل کے لیے ایک ارب کے فنڈز مختص کیے، تاریخ میں آج تک پنجاب حکومت نے وکلاء کے لیے اتنا بڑا پیکیج نہیں دیا۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں جو حالات ہیں اور حکومتی سطح پر جیسے معاملات چل رہے ہیں آپ کو پتہ ہے، آئین و قانون کی بالادستی عدلیہ اور حکومت سمیت سب کےلیے ہونی چاہیے، عدلیہ اپنی حدود سے باہر جائے گی تو وکلا چیک کرتے ہیں، گزشتہ دنوں لاہور بار ایسوسی ایشن کے معاملے پر جو ہوا وہ بہت تکلیف دہ تھا۔

    وزیر قانون نے کہا کہ نہتے وکلا سے متعلق دیے گئے احکامات بہت زیادتی تھی، لاہور ہائیکورٹ نے حکماً کہا کہ آپ دروازے بند کردیں اور کوئی وکیل اندر داخل نہیں ہوگا، یہ کام تو مارشل لا ادوار میں بھی نہیں ہوا، یہ کام تو وکلا تحریک میں بھی نہیں ہوا جب وکلا کو انتہا درجے کی ریاستی دہشت گردی کا سامنا تھا، 3 نومبر کے بعد بھی وکلا پر لاہور ہائی کورٹ کا دروازہ بند نہیں ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کہا کہ وکلا دہشت گرد نہیں بلکہ قانون کے رکھوالے ہیں، اپنے حق کے لیے احتجاج کر رہے ہیں تو یہ دہشت گردی نہیں، اسی وقت سب کو رہا کردیا گیا، آج کی میٹنگ میں یہ بات طے ہوئی ہے کہ جلسے جلوس میں کسی وکیل پر دہشتگردی کا مقدمہ درج نہیں ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بار ایسوسی ایشنز کو بھی خود احتسابی کرنا ہوگی، وکیلوں کو چاہیے کہ وہ کسی توڑ پھوڑ اور تالہ بندی کا حصہ نہ بنیں، انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ بنیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپنجاب بھر کی جیلوں میں فول پروف سکیورٹی کےلئے جدید کیمرے نصب کرنے کا حکم
    Next Article بھارت میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 12 افراد ہلاک
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.