تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سانگھڑ میں ظالم وڈیرے نے اپنی زمین سے گزرنے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی
    پاکستان

    سانگھڑ میں ظالم وڈیرے نے اپنی زمین سے گزرنے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

    adminadminجون 15, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی:سندھ کے علاقے سانگھڑ میں اپنی زمینوں میں داخل ہونے پر ظالم وڈیرے نے ملازمین کے ہمراہ اونٹ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دھار آلے سے اس کی ٹانگ کاٹ دی۔

    واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں اونٹ کو بلبلاتے اور روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اونٹ کے مالک نے بھی کٹی ہوئی ٹانگ اٹھاکر پریس کلب سانگھڑ پر شدید احتجاج کیا۔

    سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 5 کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان اور اونٹ مالک میں معاملات طے ہو چکے تھے، انسانی طور پر یہ ناقابل قبول ہے، اس لئے ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    پیپلز پارٹی کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے بھی واقعے کا نوٹس لیا جس پر ضلع انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ شازیہ مری کے نوٹس پر ڈپٹی کمشنر سانگھڑ عمران الحسن خواجہ نے ڈاکٹروں کی ٹیمیں اونٹ کے علاج کیلئے روانہ کیں۔

    زرعی زمین پر اونٹ گھسنے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹنے والے اثر و رسوخ کے افراد کو منگلی پولیس نے مبینہ طور پر بچالیا تھا اور اونٹ مالک کے بجائے پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleزینب جمیل پر قاتلانہ حملہ کیس میں اُن کے شوہر کی ضمانت منظور
    Next Article سندھ کی عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مداخلت کی کوئی شکایت نہیں، چیف جسٹس عقیل احمد عباسی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.