تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » آئی ایم ایف کا موجودہ پروگرام آخری ہوگا،پاکستان کو کھویا ہوا مقام واپس دلوائیں گے،وزیر اعظم
    پاکستان

    آئی ایم ایف کا موجودہ پروگرام آخری ہوگا،پاکستان کو کھویا ہوا مقام واپس دلوائیں گے،وزیر اعظم

    adminadminجون 15, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں ہم نے اہداف پورے کر لیے تو یہ پاکستان کا آخری آئی ایم ایف کا پروگرام ہو گا، ہم ہمسایہ ممالک سے آگے نکلیں گے۔پاکستان کو کھویا ہوا مقام واپس دلوائیں گے، یہ مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ہے۔

    قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ قوم سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں کو حج اور عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ ہماری قربانیوں کو قبول فرمائے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ فلسطین میں ظلم ڈھایا جا رہا ہے، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، فلسطین میں ہونے والے ظلم کی مثال نہیں ملتی، غزہ میں ہزاروں افراد کو شہید کر دیا گیا ہے، دعا ہے کہ فلسطین اور کشمیر کے عوام کو آزادی ملے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ مشکل حالات میں حکومت سنبھالی اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کا سہرا تمام اتحادی جماعتوں کو جاتا ہے، آج پاکستان معاشی مشکلات سے نکل کر خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ آج پوری قوم کی نظریں حکومت پر جمی ہوئی ہیں، سفر مشکل ہے، حکومت کے ذمے داران اور اشرافیہ سے قربانی کا تقاضا کرتا ہوں، کل پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی آئی ہے، اس سے مہنگائی سے تنگ عوام کو ریلیف ملے گا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری حکومت کے 100 دن مکمل ہو چکے ہیں، پچھلے 4 سال میں ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا، قرضوں پر 22 فیصد انٹرسٹ ریٹ کم ہو کر 20 فیصد پر آگیا ہے، پاکستان کو کھویا ہوا مقام واپس دلوائیں گے، یہ مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی میں جھانک کر رونے سے کوئی فائدہ نہیں، اس سے سبق حاصل کرنا چاہئے، ملک میں مہنگائی 38 فیصد سے 12 فیصد پر آگئی ہے، اپریل 2022 میں ہم نے اقتدار سنبھالا، معاشی صورتحال سب کے سامنے ہے، قوم دیکھ رہی ہے کہ کیسے ہم خوشحالی کا انقلاب لے کر آئیں گے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ جن وزارتوں کا عوامی خدمت سے تعلق نہیں وہ ختم کریں گے، بنیادی ضروریات کے حصول میں لوگوں کو تکلیف پہنچی۔

    انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا بااعتماد دوست ملک ہے، سعودی عرب پاکستان بااعتماد برادر ملک ہے، ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کریں گے، یو اے ای نے 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے، اس سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھانے کیلئے پورا نظام وضع کر لیا ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ ڈیڑھ ماہ میں معیشت کے حوالے سے اہم فیصلے کریں گے، میرا وعدہ ہے کہ ڈیڑھ ماہ میں ٹھوس فیصلوں کے ساتھ آپ کے سامنے آؤں گا، دوست ممالک کی سرمایہ کاری سے مکمل فائدہ حاصل کرنے کیلئے نظام بنا لیا ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی چین، سعودی عرب اور قطر گئے تھے، جنرل سید عاصم منیر نے دوروں میں سرمایہ کاروں کو وطن عزیز کی جانب راغب کیا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ نوازشریف نے2017 میں آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ دیا تھا، موجودہ آئی ایم ایف کا پروگرام پاکستان کی تاریخ کا آخری پروگرام ہوگا، سب مل کر محصولات کی وصولی کی کوشش کریں گے، ہم نے جواہداف مقرر کئے ہیں ان کیلئے کمر کس لی ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ 3 لاکھ نوجوانوں کو ہرسال چین سے آئی ٹی ٹریننگ دلوائیں گے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کو پورے پاکستان میں پھیلائیں گے۔

    ایف بی آر کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں، ایف بی آر کی 100 فیصد ڈیجیٹلائزیشن کی ذمہ داری عالمی شہرت رکھنےوالی کمپنی کو دے دی گئی ہے، ایف بی آر میں نالائق لوگوں کو ایک طرف کر دیا ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پی ڈبلیو ڈی کی وزارت کرپشن میں سرفہرست ہے، ایسے تمام ادارے جو کرپشن کا مرکز بن چکے ہیں ان کو ختم کرنا میرا فرض بن چکا ہے، عوامی خدمت کے بجائے قوم پر بوجھ بننے والے اور کرپشن کا گڑھ بننے والے اداروں کے خاتمے کیلئے کمیٹی بنا دی ہے، آئندہ ڈیڑھ سے دو ماہ میں ایسے اداروں کا خاتمہ کر دیا جائیگا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ صنعتوں کے لیے ساڑھے 10 روپے فی یونٹ بجلی سستی کردی ہے، سستی بجلی سے صنعتوں کے اوپر سے 200 ارب روپے کا بوجھ کم ہوجائے گا، اچھے بجٹ کا اثر اسٹاک مارکیٹ پر پڑا جس کا انڈیکس انتہائی بلند سطح 76 ہزار سے بھی اوپر گیا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ مئی میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالر ملک میں بھیجے، امیر اور غریب کے درمیان فرق کو ختم کریں گے، شاہانہ اخراجات کا خاتمہ میری حکومت کی اولین ترجیح ہے، پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ سے لاکھوں بچے، بچیوں کیلئے تعلیم کے دروازے کھلیں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے ذریعے ملک میں سرمایہ کاری آئے گی، دہشت گرد، بجلی چور، منافع خور، ٹیکس چور اور بدعنوان سرکاری ملازم ملکی ترقی کے دشمن ہیں، شہدا اور غازیوں کی توہین کرنے والا ملک کی ترقی و خوشحالی کا دشمن ہے۔

    وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ان سیاسی جماعتوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے سیاست قربان کی اور پاکستان کو بچایا، ہم نے مستقبل کا راستہ طے کر لیا ہے، آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ پاکستان کا مستقبل روشن کرنے کیلئے کڑے فیصلے کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ شفاف نجکاری کا عمل مزید تیز ہوگا، اربوں روپے کا خسارہ قوم پر نہیں ڈالیں گے، 5 سال میں بیروزگاری اور غربت کی کمر توڑ دیں گے، عوامی پیسے پر عیاشی نہیں ہوگی، قوم کا ایک ایک دھیلا ملکی ترقی پر خرچ ہوگا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleدعا کے سب سے زیادہ مستحق اہل فلسطین ہیں جہاں کھانا اور پانی تک نہیں ان کے لئے دعا کی جائے، خطبہ حج
    Next Article نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی کی تجویز منظور
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.