تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » نان فائلر سپلائرز پر ٹیکس لگاتے ہیں تو فائلر انہیں بچانے آتے ہیں، چیئرمین ایف بی آر
    پاکستان

    نان فائلر سپلائرز پر ٹیکس لگاتے ہیں تو فائلر انہیں بچانے آتے ہیں، چیئرمین ایف بی آر

    adminadminجون 14, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین ملک امجد زبیر نے کہا ہے جب ہم نان فائلر سپلائرز پر ٹیکس عائد کرتے ہیں تو فائلرز انہیں بچانے کے لیے آتے ہیں۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا جہاں قومی اقتصادی بجٹ2024-25 کی تجاویز اور سفارشات کا جائز ہ لیا گیا اور چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر نے بھی شرکت کی۔

    قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے بجٹ میں مہنگی گاڑیوں والوں کے لیے ہائی اوکٹین پر پیٹرولیم لیوی بڑھاکر 75 سے بڑھا کر 80 روپے کرنے کی سفارش کر دی ہے اور تجویز دی کہ موٹر سائیکل والوں کے لیے پیٹرول پر سبسڈی اسکیم شروع کی جائے۔

    چیئرمین قائمہ کمیٹی سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ بجٹ میں پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 سے 80 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز ہے، بڑی گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی اوکٹین پر لیوی کی شرح 75 روپے لیٹر تجویز کی گئی لیکن موٹرسائیکل اور مرسڈیز والے کے لیے لیوی ایک جیسی نہیں ہونی چاہیے۔

    سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے موٹر سائیکل والوں کے لیے الگ سستے پیٹرول پمپس لگانے کی تجویز دے دی۔

    اجلاس میں شریک چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسی ہے کہ نان فائلرز سے ٹیکس لیں گے ٹیکس بڑھانے کے لیےاقدامات نہ کرنے پر ہمارے اوپر تنقید ہو رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب ہم نان فائلر سپلائرز پر ٹیکس عائد کرتے ہیں تو فائلرز ان کو بچانے کے لیے آجاتے ہیں۔

    اس موقع پر نمائندہ اسٹیشنری ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال اسٹیشنری اشیا پر ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے، جس پر سینٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ افریقی ملک روانڈ میں بچوں کو فری تعلیم، کتابیں اور کھانا دیا جاتا ہے، تعلیم اور کتابوں پر ٹیکس نہیں ہونا چاہیے، پرائیویٹ تعلیمی ادارے کی آمدن پر ٹیکس عائد کیا جائے۔

    سینٹر محسن عزیز نے کہا کہ کتاب کاپی اور پنسل مہنگی ہونے سے لوگوں کی مشکلات بڑھ جائیں گی، تعلیم اور صحت پر ٹیکس عائد نہیں کیا جائے، یہ چیزیں مہنگی کرنے سے غریب تعلیم سے مزید دور ہو جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اسٹیشنری سے ساڑھے 3 ارب روپے حاصل ہوں گے تاہم اسمگلنگ بڑھ جائے گی یہ تجویز عوام مخالف اور تعلیم مخالف ہے اس کو مسترد کیا جائے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleوفاقی بجٹ آئی ایم ایف قرض پروگرام کے لئے معاون لیکن مہنگائی بڑھے گی، موڈیز
    Next Article عید الاضحی پر پشاور بی آر ٹی سروس بند نہ کرنے کا اعلان
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.