تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سینیٹ کے بجٹ سیشن میں وفاقی وزرا کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
    سیاست

    سینیٹ کے بجٹ سیشن میں وفاقی وزرا کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

    adminadminجون 13, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: سینیٹ میں بجٹ بحث کے دوران وفاقی وزرا کو ایوان میں حاضری اور موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    ڈپٹی اسپیکر نے سینیٹ اجلاس میں وزرا کی عدم موجودگی کی نشاندہی پر ورلنگ دی کہ بجٹ بحث کے دوران وزرا ایوان میں حاضری اور موجودگی یقینی بنائیں اور تمام متعلقہ وزارتوں کے حکام ایوان میں موجود رہیں۔

    قبل ازیں بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ اس ایوان میں سب جھوٹ ہے اور کوئی وزیر یا حکومتی رکن موجود نہیں ہے، یہ ہمارے لیے لعنت کا مقام ہے کیونکہ ہم عوام کے پیسوں کو بے دریغ لوٹ رہے ہیں۔
    انہوں نے اپنی تقریر میں سود کے خلاف قرآن میں اللہ کے حکم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مقدس کتب کا مطالعہ نہیں کیا مگر یہ جانتا ہوں کہ سود سے اللہ نے روکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وفاق سود پر صوبوں کو پیسے دے رہا ہے، اسلامی تعلیمات میں سود تو اللہ سے جنگ ہے تو ہم کیوں اس کی لین دین کررہے ہیں، بحیثیت غیرمسلم مجھے شرم آتی ہے کہ ہم منافقت کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم تجاویز دینگے ایک بھی تجویز پر عمل نہیں ہوگا اگر ہوا تو ایک سال ایوان میں نہیں آونگا۔

    جمعیت علما اسلام کے سینیٹر مولانا عبد الواسع نے کہا کہ ایک ہندو سینیٹر سے سود سے متعلق اللہ کا حکم پڑھ کر سنایا، یہ ہم سب کیلیے شرم کا مقام ہے اور ہمیں خود کو طمانچہ مارنا چاہیے۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنے منہ پر تھپڑ مار کر ندامت کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں اللہ کے حکم کی عدولی نہ کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایوان بالا نہیں ہے،م اپوزیشن اور حکومت کے ممبران کے مطابق وہ حقیقی عوامی نمائندے نہیں ہیں، بجٹ میں عوام کےلیے کچھ نہیں بلکہ روزگار والوں کو بیروزگار کرنے کا منصوبہ ہے، اس مقروض ملک کو ہم کب تک قرضوں پر چلاتے رہیں گے، افغانستان میں امریکی ڈالر 65 روپے کا ہے، 40 سال جنگ میں رہنے کے باوجود افغانستان نے معیشت مضبوط کرلی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleلاہور ہائی کورٹ کا الیکشن ٹریبونلز تشکیل دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
    Next Article پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیکس فری بجٹ پیش، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.