تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » چیف جسٹس کا مذاکرات کا مشورہ ،بانی پی ٹی آئی نے آمادگی ظاہر کردی
    سیاست

    چیف جسٹس کا مذاکرات کا مشورہ ،بانی پی ٹی آئی نے آمادگی ظاہر کردی

    adminadminجون 10, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: چیف جسٹس کی جانب سے بانی تحریک انصاف کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے مشورے پر بانی پی ٹی آئی نے آمادگی ظاہر کردی اور اس حوالے سے انہوں نے سپریم کورٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    نجی ٹی وی کاذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ کو مذاکرات کے حوالے سے خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا متن انہوں نے نوٹ کروادیا۔

    ذرائع کے مطابق بانی تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ وہ یہ خط ملک کو درپیش معاشی مشکلات اور سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے لکھ رہے ہیں اور ان کا موقف ہے کہ ملک کو درپیش سنگین معاشی و سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے وہ ہر سنجیدہ فریق سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    ذرائع کے مطابق خط کے نکات میں انہوں نے لکھوایا ہے کہ ہر وہ فریق جو معاشی و سیاسی مسائل حل کرنے کی استطاعت رکھتا ہو اس سے بات کی جاسکتی ہے، انتخابی مینڈیٹ کی واپسی، نو مئی جوڈیشل انکوئری سمیت دیگر سیاسی کیسز میں فئیر ٹرائل کیا جائے۔

    دوسری جانب سیاسی جماعتوں سے رابطے اور بانی چئیرمین کے سپریم کورٹ کو خط کے بارے میں پی ٹی آئی کی لیگل کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔ پی ٹی آئی لیگل کمیٹی اجلاس میں عمران خان کے خط کے نکات کو حتمی شکل دے گی۔

    ذرائع کے مطابق خط میں سیاسی و معاشی صورتحال اور ملک کو درپیش چیلنجز کم کرنے کا حوالہ دیا جائے گا، خط میں انتخابی مینڈیٹ اور پی ٹی آئی رہنماؤں اور ورکرز پر کیسز میں فئیر ٹرائل کا مطالبہ کیا جائے گا جب کہ لیگل کمیٹی بانی چئیرمین کے خط کو حتمی شکل دے گی۔

    یاد رہے کہ نیب ترامیم کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عمران خان کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا مشورہ دیا تھا ساتھ ہی انہوں ںے الیکشن کیس کا بھی حوالہ دیا تھا کہ اس کیس میں بھی انہوں نے صدر عارف علوی اور سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کا مشورہ دیا تھا۔

    اس مشورے کے بعد عمران خان کا بیان سامنے آیا تھا کہ وہ صرف ان لوگوں سے مذاکرات کریں گے جو طاقت ور ہیں تاہم اب عمران خان نے سیاسی جماعتوں سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی ہے اور خط لکھنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleکلرکہار میں ٹرک اور کار میں تصادم، 6 افراد جاں بحق
    Next Article بحرالکاہل کی گہرائی میں عجیب و غریب مخلوقات دریافت
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.