تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم سپر ایٹ میں کیسے پہنچ سکتی ہے؟
    کھیل

    ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم سپر ایٹ میں کیسے پہنچ سکتی ہے؟

    adminadminجون 10, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں لگاتار دو شکستوں کے بعد اگلے مرحلے میں پہنچنا انتہائی مشکل ہے مگر اسکے باوجود اگر قسمت مہربان رہی تو پاکستان سپر ایٹ کیلئے کوالیفائی بھی کرسکتا ہے۔

    امریکا اور بھارت کے ہاتھوں مسلسل دو میچز میں بدترین ناکامی پر پاکستانی شائقین کرکٹ قومی ٹیم سے شدید مایوس ہیں۔ پاکستان اب اپنے آئندہ دو میچز کینیڈا اور آئرلینڈ کیخلاف 11 اور 16 جون کو کھیلے گا جس میں ہار کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

    لیکن اب پاکستان ٹیم کو صرف اپنے میچز کی جیت پر ہی انحصار نہیں کرنا بلکہ دوسری ٹیموں کے میچز بھی اس ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

    گروپ اے پر نظر ڈالی جائے تو یہاں شامل پانچوں ٹیمیں اپنے دو، دو میچز کھیل چکی ہیں، انڈیا 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، امریکا 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، کینیڈا دو پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، پاکستان اور آئرلینڈ صفر کے ساتھ بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

    اگر اب امریکا اپنے دونوں میچز ہارتا ہے تو چار پوائنٹس تک محدود رہے گا اور پاکستان اگر اپنے اگلے دونوں میچز جیت جاتا ہے تو وہ بھی زیادہ سے زیادہ 4 پوائنٹس حاصل کرسکتا ہے ایسی صورت میں جس کا رن ریٹ بہتر ہوگا وہ ٹیم سپر ایٹ کیلئے کوالیفائی کرجائے گی، یہ ضروری ہے کہ کینیڈا اور امریکا اپنے اگلے دونوں میچز میں لازمی شکست سے دوچار ہوں۔

    پاکستان کی سپر ایٹ تک رسائی کیلئے ممکنہ صورتحال:

    جون 11: پاکستان کو کینیڈا کیخلاف لازمی جیتنا ہوگا۔
    جون 12: انڈیا کو امریکا کیخلاف لازمی جیتنا ہوگا۔
    جون 14: آئر لینڈ کو امریکا کیخلاف لازمی جیتنا ہوگا۔
    جون 15: انڈیا کو کینیڈا کیخلاف لازمی جیتنا ہوگا۔
    جون 16: پاکستان کو آئرلینڈ کیخلاف لازمی جیتنا ہوگا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان انڈر18 والی بال ایشین ٹورنامنٹ میں چیمپئن بن گیا
    Next Article وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

    ستمبر 29, 2024

    پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

    ستمبر 22, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.