تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بھارت کیخلاف اہم میچ، پاکستان کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی متوقع
    کھیل

    بھارت کیخلاف اہم میچ، پاکستان کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی متوقع

    adminadminجون 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک: پاکستان نے ٹی 20 ورلڈکپ کے انتہائی اہم میچ میں بھارت کے خلاف دفاعی حکمت عملی اختیار کرنے اور پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیویارک میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل مد مقابل آئیں گی، پہلے میچ میں شکست کی وجہ سے پاکستان بھارت کے خلاف فتح حاصل کر کے ایونٹ میں بھرپور طریقے سے واپس آنے کے لیے کوشاں ہے۔

    قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے آج اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس بھی کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف اہم میچ کےلئے پلینگ الیون میں تبدیلی کی جائے گی اور اعظم خان کو ڈراپ کر کے انجری سے نجات پانے والے آل راؤنڈر عماد وسیم کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔

    اُدھر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے نیویارک اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تصدیق کی کہ عماد وسیم اب مکمل فٹ اور میچ کیلیے دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف ایک نیا میچ ہے اور ہم اچھی پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے، کسی کی انفرادی پرفارمنس نہیں بلکہ جیت کیلیے پوری ٹیم کو جان مارنی ہوگی ۔

    انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں دونوں ٹیموں پر فتح کا دباؤ ہوتا ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بہت ظالم فارمیٹ ہے، ایک پل میں میچ کا پانسہ پلٹ سکتا ہے، اسی وجہ سے میں بھارت کے خلاف میچ کے حوالے سے کوئی پیش گوئی کرنے کے قابل نہیں ہوں۔

    گیری کرسٹن نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کیلیے ابھی پلیئنگ الیون کو فائنل نہیں کیا ہے، البتہ پاکستانی کرکٹرز بہت باصلاحیت ہیں اور انہوں نے بھارت کے خلاف جیت پر فوکس کیا ہوا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ میچ میں فتح حاصل کرنے کے لیے تینوں شعبوں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ بہت اہم ہے، گزشتہ میچ میں کی جانے والی غلطیوں پر لڑکوں نے کام کیا ہے اور امید ہے کہ وہ اب دوبارہ نہیں ہوں گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleایسا نہیں کہ پاکستان پچھلے میچ کی طرح ہم سے بھی ہار جائے،روہت شرما
    Next Article پشاور میں خاتون اسکول ٹیچر کا بہیمانہ قتل
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

    ستمبر 29, 2024

    پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

    ستمبر 22, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.