تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ماحولیاتی تحفظ کے لئے گھر سے اقدار پروان چڑھانے کی ضرورت ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
    پاکستان

    ماحولیاتی تحفظ کے لئے گھر سے اقدار پروان چڑھانے کی ضرورت ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    adminadminجون 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کیلئے گھر سے اقدار پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔

    موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ جب انسانی ٹمپریچر بڑھتا ہے تو اس کا مطلب ہے ہم بیمار ہو رہے ہیں، صرف ایک ڈگری بڑھنے کو بخار بتایا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج زمین بیمار ہے، اس کو بخار ہے، آج زمین بہت زیادہ دھواں اپنے اندر سمو رہی ہے، ہم پلاسٹک کو بنا تو رہے لیکن اس کو تباہ نہیں کر رہے ہیں، ہر ڈاکٹر گوشت کے بجائے سبزیوں کے استعمال کا کہتا ہے، حضرت علیؓ کا کہنا ہے اپنے معدے کو جانوروں کا قبرستان مت بنائیں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ ڈاکٹرز ہمیں صحت مند زندگی کیلئے واک کا بھی مشورہ دیتے ہیں، منصور علی شاہ صاحب نے ہائبرڈ گاڑیوں کا کہا لیکن ہمیں پیدل چلنے کی ضرورت ہے، اگر آپ چاہیں تو تمام ججز کو سائیکل مہیا کئے جاسکتے ہیں۔

    قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ بچپن سے بتایا جاتا تھا بجلی بچائیں کھانا بچائیں، جنہیں آج نظر انداز کر دیا گیا، ہم نے قدرتی وسائل کو ختم کر دیا، اسراف کے اجتناب سے قدرتی ماحول کو بچایا جا سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم قدرت کو جاننے میں ناکام ہوئے ہیں، پرندے اپنے پسندیدہ ماحول میں رہنا پسند کرتے ہیں کتنے پرندے اور جانور آج دنیا سے ختم ہو رہے ہیں، سائنس نے اب بتایا ہے کہ سمندری حیاتیات سمندر کی اپنی بقا کیلئے ضروری ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبانی تحریک انصاف ملک میں آئین و قانون کی بحالی چاہتے ہیں،بیرسٹر گوہر
    Next Article اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات،اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.