تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بانی پی ٹی آئی نے کال دی تو پھر اسلام آباد میں کوئی نہیں بیٹھ سکے گا، علی امین گنڈا پور
    پاکستان

    بانی پی ٹی آئی نے کال دی تو پھر اسلام آباد میں کوئی نہیں بیٹھ سکے گا، علی امین گنڈا پور

    adminadminجون 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سوات: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جس دن عمران خان نے کال دی ہم بارش، برفباری اور گرمی کی پرواہ کیے بغیر نکلیں گے اور پھر آپ داستانوں میں بھی نہیں ملیں گے۔کوئی بھی اسلام آباد میں آرام سے نہیں بیٹھ سکے گا۔

    سوات میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عمران خان ایک سوچ اور نظریے کا نام ہے، نظریے کو جتنا دبایا جائے گا اتنا ہی ابھرے گا، عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے یہ کون کر رہا ہے ہمارے مجرم وقت کے حکمران ہیں یا کوئی اور، جو بھی ہے وہ کھل کر سامنے آئے اور نشاندہی کرے پھر ہم اس سے حساب لیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر یہ لوگ فسطائیت کرکے سمجھتے ہیں کہ ہم کچھ نہیں سمجھتے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے، ہم اس لئے چپ ہیں کہ ہمارا ظرف ہے، ہماری خاندانی اور سیاسی تربیت ہے، جس دن عمران خان نے ہمیں آواز دی تو ہم نکلیں گے پھر آپ کی داستان بھی نہیں ہوگی داستانوں میں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ساتھ بہت مذاق ہوگیا اب اس مذاق کا سلسلہ بند ہونا چاہیے اور 1857 سے پختونوں کا خون بہانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ 1971 میں ایک بندے کو اقتدار دینے کے لئے ملک کو توڑا گیا اور آج ملک میں اُسی صورتحال کو دہرایا جا رہا ہے، ملک کو نقصان پہنچانے والی شخصیات ہوتی ہیں اور ایسی شخصیات اداروں کی بدنامی کا باعث بنتی ہیں، ہم ایسی شخصیات کے فیصلے نہیں مانتے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ بغیر مینڈیٹ کے اقتدار میں بیٹھے لوگ سابق پاٹا اور فاٹا میں ٹیکس لگانے کی باتیں کر رہے ہیں، پہلے ان ٹیکسوں کا حساب دیا جائے جو وفاقی حکومت پہلے سے وصول کر رہی ہے، میرے ہوتے ہوئے کسی کا باپ بھی ٹیکس نہیں لگا سکتا، ہم وفاق سے اپنے حقوق لے کر اپنے عوام پر خرچ کریں گے، جو ہمیں ہمارا حق نہیں دے گا وہ اسلام آباد کیا پاکستان میں نہیں رہ سکتا۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان کو 300 دن قید میں بے گناہ ہونے کے باوجود رکھا گیا، ہم عمران خان کی قید کے ایک ایک دن کا حساب لیں گے، اس دن سے ڈریں جب عمران خان ہمیں آواز دیں اور عوام سڑکوں پر ہوگی، پھر کوئی بھی اسلام آباد میں آرام سے نہیں بیٹھ سکے گا، کشمیری نکلے تو تین دن میں ہوا نکل گئی اور اگر پختون نکلے تو پتہ نہیں کیا ہوگا۔

    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم اپنے حق کے لیے لڑیں گے اور مریں گے، عمران خان کو اس لئے جیل میں ڈالا گیا کیونکہ اس نے قوم کی خود مختاری، فلسطین، کشمیر اور اسلام کی بات کی، وہ وقت دور نہیں ہمیں ہمارا مینڈیٹ بھی ملے گا اور عمران خان بھی رہا ہوگا اور دیگر قائدین بھی ہمارے ساتھ ہونگے۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں ترقی، روزگار اور دیگر تمام مسائل مل کر حل کریں گے، ترقی صرف باتوں سے نہیں عمل سے ہوتی ہے، ہمارے کام ہمارے الفاظ سے زیادہ بولیں گے، رشوت ستانی کے خلاف ہم نے اعلان جنگ کیا ہے عوام ہمارا ساتھ دیں اور میں اجازت دیتا ہوں کہ جنگل کاٹنے والوں کے عوام خود ہاتھ کاٹیں میں اُن کا بھرپور ساتھ دوں گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleڈنمارک کی وزیر اعظم پر حملہ کرنے والا ملزم گرفتار
    Next Article ٹی 20 ورلڈ کپ،جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈز کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.