تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » گورنر خیبرپختونخوا کی سعودی سفیر سے ملاقات، صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر گفتگو
    سیاست

    گورنر خیبرپختونخوا کی سعودی سفیر سے ملاقات، صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر گفتگو

    adminadminجون 7, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی جہاں باہمی دلچسپی کے امور سمیت صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اور دستیاب مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    گورنر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات اسلام آباد میں ہوئی اور اس موقع پر کنگ سلمان ہیومینٹیرین ریلیف اینڈ ایڈ سینٹر پاکستان ونگ کے ڈائریکٹر عبداللہ البراک بھی موجود تھے۔

    بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت پاک-سعودی تعلقات، صوبے میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

    گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی امدادی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ملک بھر بالخصوص خیبرپختونخوا کے پسماندہ اضلاع میں غربت کے خاتمے اور دکھی انسانیت کی خدمت میں شاہ سلمان ریلیف سنٹر کی امدادی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ حالیہ سیلاب میں شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان، دیر، سوات، چترال اور چارسدہ میں سیلاب زدگان کی امداد جس محبت کے جذبہ سے کی گئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے ہر قسم کے حالات میں ہمیشہ پاکستان کے عوام کا ساتھ دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پوری پاکستانی قوم کے دل سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان میں ذو الحجہ کا چاند نظر آگیا، عید الاضحی 17 جون بروز پیر ہوگی
    Next Article وزیراعظم اور چینی صدر کی ملاقات، سی پیک کی اپ گریڈیشن اور فیز ٹو پر اتفاق
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.