تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ججز سمیت کوئی قانون سے بالاتر نہیں، ادارے اپنی حدود میں کام کریں،جسٹس محسن اختر کیانی
    پاکستان

    ججز سمیت کوئی قانون سے بالاتر نہیں، ادارے اپنی حدود میں کام کریں،جسٹس محسن اختر کیانی

    adminadminجون 7, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی پٹیشن نمٹا دی، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ ججز سمیت کوئی قانون سے بالاتر نہیں، ادارے اپنی حدود میں کام کریں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی۔

    درخواست گزار کی جانب سے ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور سینئر صحافی حامد میر بطور عدالتی معاون عدالت میں پیش ہوئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل بیرسٹر عثمان گھمن بھی عدالت میں موجود تھے۔

    وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ مظفر آباد کی عدالت سے احمد فرہاد کی درخواست ضمانت مسترد ہوگئی ہے جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کوئی نیا مقدمہ تو درج نہیں ہوا، پہلے ایک مقدمہ تھا اب دو ہوگئے، لگتا ہے ہم یہاں جتنی کارروائی بڑھا رہے ہیں اس کی زندگی عذاب ہو رہی ہے۔

    عدالت نے مزید کہا کہ اب احمد فرہاد جوڈیشل کسٹڈی میں ہیں، ہم یہاں جتنا مرضی کیس چلا لیں لیکن ایک بات ہے اب احمد فرہاد قانونی حراست میں ہے۔

    ایڈووکیٹ ریاست آزاد نے کہا کہ یہ کیس عدالت کو نمٹانا نہیں چاہیے یہ بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی آر درج ہو چکی ہے اب تفتیش کرنا تفتیشی ایجنسی کا کام ہے، قانون کہتا ہے کوئی بازیاب ہوجائے تو کارروائی مزید آگے نہیں بڑھ سکتی، احمد فرہاد کا بیان قلمبند کیا جاچکا ہے، احمد فرہاد نے بیان میں کہا کہ ذہنی اور جسمانی طور پر بیان دینے کی حالت میں نہیں ہوں۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے حکم دیا کہ احمد فرہاد کی واپسی پر تھانہ لوئی بھیر کے تفتیشی افسر جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے 164 کا بیان کرائیں، تمام مسنگ پرسنز کے کیسز کیلئے لارجر بنچ کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس کو لکھ رہا ہوں، کریمنل ایڈمنسٹریشن کمیٹی میں ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر بھی پیش ہوں، اسلام آباد میں قانون کی عملداری کیسے ہونی ہے؟ اس پر فیصلے کیلئے معاملہ کمیٹی کو بھجوا رہا ہوں۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید کہا کہ ان کو مت آسمان پر بٹھائیں پھر ان کو یہ بات بری لگے گی، قانون کو احترام دیں، ججز سمیت کوئی قانون سے بالاتر نہیں، ادارے اپنی حدود میں کام کریں، انا کے مسئلے میں ایک آدمی دو مقدموں میں چلا گیا جس کی فیملی متاثر ہو رہی ہے، یہ ظلم کا ایک سلسلہ اور روز کا کام ہے، اسلام آباد کی حدود کو عدالتیں دیکھیں گی، قومی سلامتی کے معاملات پر عدالت ان کیمرا پروسیڈنگ اور اس کی رپورٹنگ پر پابندی لگائے گی، لارجر بنچ اس لئے بھجوا رہا ہوں کہ ایک جج کا موقف کچھ اور ہو تو دوسرے ججز بھی دیکھیں۔

    جسٹس محسن کیانی نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ باقی ممبران اس سے متفق نہ ہوں کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان کو بلانا ہے، ہم نے کہیں بیٹھنا ہے اور طے کرنا ہے کہ کون سی لائن ہے جسے کراس نہیں کرنا۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ گزشتہ سماعت کے بعد حامد میر نے وی لاگ کیا، وی لاگ اور کالم میں آزاد کشمیر اور غیر ملکی علاقے سے متعلق مجھ سے منسوب دلائل رپورٹ کئے، میں نے یا کسی اور نے ایسا کچھ نہیں کہا وی لاگ میں غلط کہا گیا، میں نے اس حوالے سے اضافی دستاویزات بھی جمع کرا دی ہیں۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ عدالت نے کسی وی لاگ یا رپورٹنگ پر پابندی نہیں لگائی، اسی کے ساتھ اسلام آباد ہائی کورٹ نے احمد فرہاد کی بازیابی پٹیشن نمٹا دی، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ اگر آپ ضرورت محسوس کریں تو دوبارہ عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں، مجھے اپنے احکامات پر عمل درآمد کرانا آتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleوزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات ، دو طرفہ تعلقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
    Next Article صدر مملکت نے پرنس رحیم آغا خان کو نشانِ پاکستان سے نواز دیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.