تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » شیخ رشید احمدکی عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی رہائی کی اپیل
    سیاست

    شیخ رشید احمدکی عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی رہائی کی اپیل

    adminadminجون 6, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پی ٹی آئی کی خواتین رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی رہائی کی اپیل کردی۔سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو ایسے جیلوں میں پھرا رہے ہیں جیسے وہ جھانسی کی رانی ہے۔

    اسلام ا?باد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتیں چھوٹی پڑ گئی ہیں اور بے گناہ ملزموں کی تعداد زیادہ ہے، 80 سے 90 فیصد لوگ بے گناہ ہیں ، میں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی رہائی کی اپیل کرتا ہوں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ فوج کی عزت ہمیں جان سے عزیز ہے لیکن لوگوں میں کیا پیغام جا رہا ہے، جو لوگ پچھلی چھوٹی عید پر رہا ہوئے ہیں وہ ایک سال قید کاٹنے کے بعد رہا ہوئے، آرمی چیف جرنل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم سے اپیل کرتا ہوں اس عید پر عام معافی دی جائے۔

    ان کاکہنا تھا کہ عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو ایسے جیلوں میں پھرا رہے ہیں جیسے وہ جھانسی کی رانی ہے، حالات اتنے خراب ہوتے جا رہے ہیں کہ پنڈی میں جنازے لوٹے جا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو کہتا ہوں کہ آئی ایل ایف کی بھی تعریف کریں۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وقت ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے ، جون اہم مہینہ ہے،ملک میں اب سیاسی فیصلے ہوں گے، مشرف دور میں جو میں نے چین کے ساتھ سرمایہ کاری پر دستخط کیے تھے وہ ویسے کے ویسے ہی پڑے ہیں، جو مرکزی سرمایہ کار ہیں وہ ملک چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں باہر سے کون آئے گا۔

    قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید اور دیگر کے خلاف آزادی مارچ پر تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ پر سماعت سول جج ملک محمد عمران کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کردی گئی۔

    شیخ رشید احمد، علی نواز اعوان وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ، کیس کی سماعت 10 جون تک ملتوی کی گئی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
    Next Article یوٹیوب نے چاہت فتح علی خان کے گانے بدوبدی ڈیلیٹ کردیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.