تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پنجاب یونیورسٹی ایشیا میں سب سے زیادہ ترقی کرنے والی یونیورسٹی قرار
    پاکستان

    پنجاب یونیورسٹی ایشیا میں سب سے زیادہ ترقی کرنے والی یونیورسٹی قرار

    adminadminجون 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: دنیا کے سب سے بڑا عالمی اعلی تعلیمی ادارے کیو ایس (Quacquarelli Symonds) نے پنجاب یونیورسٹی کو ایشیا میں سب سے زیادہ ترقی کرنے والی یونیورسٹی قرار دے دیا۔

    وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے یونیورسٹی کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پنجاب یونیورسٹی نے کیو ایس رینکنگ میں حیرت انگیز و شاندار ترقی کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکہ میں پاکستانی ایمبیسی کے افسران بلال اکرم شاہ اور بلال ریاض نے واشنگٹن میں منعقدہ عالمی ادارے کیو ایس کی طرف سے ایجوڈیٹا سمٹ میں پنجاب یونیورسٹی کو پانچ برسوں میں سب سے زیادہ ترقی کرنے والے ادارہ قرار دینے کا ایوارڈ وصول کیا۔
    انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سال میں پنجاب یونیورسٹی نے چین، بھارت، جاپان، جنوبی کوریااور سنگاپور کی جامعات کا مقابلہ کر کے یہ اعزاز حاصل کیاہے اور وسائل کے اعتبارسے کئی گنا بڑی یونیورسٹیوں کو پیچھے چھوڑ کر پوزیشن حاصل کی ہے۔

    ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں بھی حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے، نئی رینکنگ میں پنجاب یونیورسٹی دنیا کی 570 ویں بہترین یونیورسٹی قرار پائی ہے۔ گزشتہ سال کی نسبت پنجاب یونیورسٹی کی رینکنگ میں 170 درجے کی بہتری آئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رینکنگ میں پنجاب یونیورسٹی دنیا کے بہترین 740-750 اداروں میں شامل تھی جبکہ ایک سال میں عالمی رینکنگ میں 170 درجے بہتری حاصل کرنا غیر معمولی ہے۔ گریجویٹس کو ملازمت کے حصول کی کیٹیگری میں پنجاب یونیورسٹی نے پاکستان میں نمبر 1 پوزیشن حاصل کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کیو ایس ٹیم کی جانب سے پانچ ہزار چھ سو تریسٹھ اعلیٰ تعلیمی اداروں کی ساکھ اور تحقیق کا تجزیہ کرکے ایک ہزار پانچ سو تین اداروں کی درجہ بندی کی گئی جس میں پنجاب یونیورسٹی کو رینکنگ میں 570 ویں پوزیشن ملی۔

    انہوں نے کہا کہ کم وسائل کے باوجود پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی بہترین حکمت عملی کی بدولت گزشتہ پانچ برسوں کے لئے ’بہترین ادارہ برائے ایشیا ریجن کا ایوارڈ‘خوش آئند ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان سے رواں برس 14 اعلیٰ تعلیمی اداروں کی درجہ بندی کی گئی ہے جس میں ’روزگار کے نتائج‘ کے اشاریے میں پنجاب یونیورسٹی پاکستان میں پہلے نمبر پر ہے۔ یہ انڈیکیٹر پنجاب یونیورسٹی کی اپنے گریجویٹس کے لیے اعلیٰ سطحی ملازمت کو یقینی بنانے کی صلاحیت کی عکاسی کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حالیہ درجہ بندی میں اسکوپس انڈیکسڈ پبلیکیشنز کے پچھلے پانچ برس کا ڈیٹا استعمال کیا گیا ہے جس میں پنجاب یونیورسٹی کے اشتراک سے8637 سکوپس انڈیکسڈ پیپرز شائع کیے گئے ہیں۔

    ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ روزگار کے نتائج کے اشاریے میں پنجاب یونیورسٹی دنیا بھر میں 118 ویں نمبر پر، روزگار کی ساکھ کے اشاریے میں 162 ویں اور تعلیمی ساکھ کے اشاریے میں پنجاب یونیورسٹی دنیا میں 566 ویں نمبر پر رہی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت پنجاب یونیورسٹی کو خاطر خواہ فنڈز فراہم کرے تو یہ یونیورسٹی اگلے چار سال میں کیو ایس کی ٹاپ 300 یونیورسٹیوں میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسنگدل باپ کا تین سالہ بیٹے پر ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
    Next Article عازمین حج کو گرمی کی تپش سے بچانے کےلئے عرفات کی سڑکوں پر سفید رنگ
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.