تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » حماس پر حملے میں اسرائیلی فوج نے اپنے ہی چار یرغمالیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا
    نمایاں

    حماس پر حملے میں اسرائیلی فوج نے اپنے ہی چار یرغمالیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

    adminadminجون 4, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تل ابیب: حماس کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کی کوشش میں اسرائیلی فوج نے اپنے چار یرغمالیوں کو بھی ابدی نیند سلا دیا ۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے شہر خان یونس میں ہلاک ہونے والے یرغمالیوں کی شناخت 79 سالہ چیم پیری، 80 سالہ یورام میٹ زگر، 85 سالہ امیرام کوپر اور 51 سالہ نداپوپل ویل کے نام سے ظاہر کی ہے۔

    ان چاروں میں سے نداپوپل ویل کی ہلاکت کی خبر حماس کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں دی گئی تھی۔ جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی بمباری سے زخمی ہونے والا پوپل ویل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

    تاہم گزشتہ برس دسمبر میں حماس کی طرف سے جاری کی گئی ایک اور ویڈیو میں باقی 3 یرغمالیوں کو زندہ دکھایا تھا جو حماس کے خلاف کارروائی کے دوران اپنی ہی فوج کی بمباری میں ہلاک ہوگئے تھے۔

    اسرائیلی فوج نے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ کو باضابطہ طور پر اطلاع بھی دیدی۔

    خیال رہے کہ حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ کیا تھا اور اس کے 250 سے زائد فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بناکر غزہ لے آئے تھے۔ جن میں سے آج 4 یرغمالی اپنی ہی فوج کی بمباری میں مارے گئے۔

    یہ پہلی بار نہیں جب اسرائیلی فوج کی بمباری میں ان کے اپنے ہی ملک کے شہری جو اس وقت حماس کے قبضے میں ہیں، مارے گئے ہوں۔ اب تک درجنوں یرغمالی اسی طرح ہلاک ہوچکے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمجھے دوسری محبت کی تلاش ہے، ثانیہ مرزا
    Next Article تحریک انصاف نے متنازع ٹویٹ پر شکایت اور ایف آئی اے طلبی کے نوٹس کو چیلنج کردیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    عالمی برادری اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کرے،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

    نومبر 11, 2024

    اسپین میں طوفانی بارشوں سے62 افراد ہلاک ،سیلاب کے باعث معمولات زندگی درہم برہم

    اکتوبر 30, 2024

    حزب اللّٰہ کے نئے راکٹ حملوں میں 9 اسرائیلی زخمی ہوگئے

    اکتوبر 25, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.