تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » نکاح ناموں میں بلڈ ٹیسٹ، چائلڈ میرج ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ
    پاکستان

    نکاح ناموں میں بلڈ ٹیسٹ، چائلڈ میرج ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ

    adminadminجون 4, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے کم عمری میں ہونے والی شادیوں کی روک تھام کے لیے چائلڈ میرج ایکٹ اور نکاح ناموں میں بلڈٹیسٹ لازمی قرار دینے کے قانون پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے اور پسماندہ علاقوں میں حاملہ خواتین کو خصوصی پیکج دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت پروونشل پاپولیشن ٹاسک فورس کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میں متعلقہ حکام کو شادی سے پہلے بلڈ ٹیسٹ کے لیے مقامی سطح پر سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کی ہدایت کی گئی، محکمہ صحت کے تمام مراکز میں خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات اور سہولیات کی دستیابی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں دوران زچگی خواتین کی شرح اموات میں کمی کے لیے مڈ وائفری کا شعبہ مستحکم کرنے کے لیے شراکت اداروں کے ساتھ مل کر اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔

    خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق بڑے پیمانے پر آگاہی پھیلانے کی غرض سے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کے لیے سیمینارز منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کرلیاگیا۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پورے ملک کے لیے ایک چیلنج ہے، اس چیلنج سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے مربوط اور بروقت اقدامات کرنے ہوں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپنجاب میں عوام کی سہولت کے لئے‘مریم کی دستک’ ہیلپ لائن کا افتتاح
    Next Article ون بیلٹ ون روڈ صدر شی جن پنگ کا شاندار منصوبہ ہے،وزیراعظم
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.