کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اینڈرائیڈ صارفین کے لیے میسجز بھیجنے کے بعد ان میں ترمیم کا فیچر متعارف کرانے جارہی ہے۔
متعارف کرائے جانے والا یہ نیا فیچر اینڈرائیڈ فون میں نئی سہولیات شامل کرنے کے پروگرام کا ایک حصہ ہے۔
گوگل کی جانب سے جاری کیے جانے والے اس نئے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین گوگل میسجز سے بھیجے گئے میسجز کی ترمیم کر سکیں گے۔
دوسری جانب گوگل نے خبردار کیا ہے کہ صارفین میسج بھیجنے کے 15 منٹ کے اندر ہی پیغام کے متن کی ترمیم کر سکیں گے۔
ادھر میسجز میں ترمیم اکلوتا فیچر نہیں ہے جو متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ گوگل کی جانب سے انسٹنٹ ہاٹ اسپاٹ کا فیچر بھی متعارف کرایا جانے والا ہے جس کی مدد سے اینڈرائیڈ ٹیبلٹ یا کروم بک کو فون سے ایک ٹیپ پر جلدی سے جوڑا جا سکے گا۔
علاوہ ازیں گوگل کی جانب سے ایک اور اپ ڈیٹ پیش کی جائے گئی جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین گوگل میٹ کالز کے دوران فوری طور پر ڈیوائسز کو بدل سکیں گے۔