تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » مفاہمت ہو نی چاہیے لیکن جو ریاست کے خلاف اٹھ کھڑا ہو اس سے مذاکرات نہیں ہوں گے،اسحاق ڈار
    سیاست

    مفاہمت ہو نی چاہیے لیکن جو ریاست کے خلاف اٹھ کھڑا ہو اس سے مذاکرات نہیں ہوں گے،اسحاق ڈار

    adminadminمئی 31, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے سانحہ نومئی میں ملوث عناصر کے لیے کوئی رعایت نہیں۔مفاہمت ہو نی چاہیے لیکن جو ریاست کے خلاف اٹھ کھڑا ہو اس سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔چینی انجینئرز پر حملے کے ملزمان تک پہنچ چکے ہیں چینی شہریوں پر حملوں میں ملوث لوگوں پر افغان حکام کو اعتماد میں لیا جائے گافارمیشن کمانڈرز میٹنگ میں جس موقف کا اظہار کیا وہ ہر پاکستانی کا موقف ہے۔

    پارلیمنٹ ہاوٴس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم 4 سے 8 جون تک چین کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کے دورہ چین سے اچھی خبریں آئیں گی، سی پیک اور سیکیورٹی کے حوالے سے ایشوز موجود ہیں اپنے دورہ چین میں ان ایشوز پر بات چیت کرکے آیا ہوں وزیراعظم کے دورہ چین میں بھی اس حوالے سے بات چیت ہوگی۔
    اسحاق ڈار نے کہا کہ چینی انجینئرز پر حملے کے ملزمان تک پہنچ چکے ہیں، سیکریٹری داخلہ اور دفتر خارجہ کے افسران کابل گئے ہیں، چینی شہریوں پر حملوں میں ملوث لوگوں پر افغان حکام کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہدہ بھی دورہ پاکستان پر آئیں گے، محمد بن سلمان کے والد کی طبیعت خراب ہے، محمد بن سلمان نے صرف پاکستان ہی نہیں جاپان کا دورہ بھی ملتوی کیا ہے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ مذاکرات اور مفاہمت پر میرا پختہ یقین ہے سیاست میں مفاہمت اور مذاکرات ہوتے ہیں اور ہونے چاہئیں اسی پارلیمنٹ کے سامنے 126 دن کے دھرنے کو مذاکرات کے ذریعے اٹھایا تھا مگر جو ریاست کے خلاف اٹھ کھڑا ہوگا اس سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سانحہ نو مئی ریاست کے خلاف اٹھنا تھا، جی ایچ کیو، جناح ہاوٴس اور تنصیبات پر حملہ کرنے پر کوئی معافی نہیں دے سکتا، فارمیشن کمانڈرز میٹنگ میں جس موقف کا اظہار کیا وہ ہر پاکستانی کا موقف ہے، سانحہ نومئی میں ملوث عناصر کے لیے کوئی رعایت نہیں۔

    دوسری جانب امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم نے پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ کیا اور ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے کی۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleوفاق اور صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 2709 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
    Next Article پاکستان اوربرطانوی حکومتوں کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.