اسلام آباد:ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کے اجازت دے دی۔
ڈپٹی کمشنر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو اجازت سے متعلق آگاہ کیا کہ روات جی ٹی روڈ پر جلسے کی اجازت دے دی گئی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزارچاہیں تو نئی پٹیشن دائر کر کے انتظامیہ کا حکم چیلنج کر سکتے ہیں۔ شعیب شاہین ایڈووکیٹ کا کہنا ہے روات جی ٹی روڈ پر جلسے کی اجازت دینے کا ڈی سی کا حکمنامہ چیلنج کریں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے سے متعلق ڈی سی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ ڈی سی اسلام آباد نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کرکے ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا اور بتایا کہ روات جی ٹی روڈ پر جلسے کی اجازت دے دی ہے۔
ایڈوکیٹ شعیب شاہین بولے ہم تو چاہتے ہیں ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت دی جائے عدالت نے ریمارکس دیے آپ چاہیں تو فریش پٹیشن دائر کر کے انتظامیہ کا حکم چیلنج کر سکتے ہیں ۔
عدالت نے پی ٹی آئی کی جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست نمٹا دی جسکے بعد شعیب شاہین نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈی سی کے روات میں جلسے کی اجازت کے حکم کو چیلنج کرینگے ۔
عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کو پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی پی ٹی آئی نے اسلام آباد ایف نائن پارک میں جلسے کی درخواست دی تھی۔