تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » گندم درآمد اسکینڈل،تحقیقاتی کمیٹی کی سفارش پرغیرمتعلقہ افسر کو معطل کئے جانے کا انکشاف
    پاکستان

    گندم درآمد اسکینڈل،تحقیقاتی کمیٹی کی سفارش پرغیرمتعلقہ افسر کو معطل کئے جانے کا انکشاف

    adminadminمئی 30, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات میں اس افسر کو معطل کرنے کا انکشاف ہو اہے جس کا گندم کی فصل کے امور سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔

    ذرائع کے مطابق گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور جس افسر کا گندم کی درآمد سے کوئی تعلق نہیں ہے اس کی معطلی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد وفاقی حکومت کے فیصلوں پر سوال اٹھ گئے ہیں۔

    سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل کی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پرفوڈ کمشنر ون ڈاکٹر وسیم الحسن کو معطل کیا گیا، مگر مذکورہ افسر کا گندم کی فصل کے امور سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے لکھے گئے سسپینشن لیٹر میں بڑی غلطی کرتے ہوئے سید وسیم الحسن کا عہدہ غلط درج کیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سید وسیم الحسن کو فوڈ کمشنر ون کی بجائے فوڈ کمشنر 2 لکھ دیا۔

    ذرائع کے مطابق سید وسیم الحسن کو 12 اکتوبر 2023 کو وزارت فوڈ سیکیورٹی میں او ایس ڈی بنایا گیا اور پھر 19 مارچ 2024 کو انہیں وزارت فوڈ سیکیورٹی میں دوبارہ فوڈ کمشنر ون تعینات کیا گیا، جبکہ پاسکو اور گندم کے امور فوڈ کمشنر 2 کی ذمے داریوں میں شامل ہوتے ہیں۔ اس طرح بحیثیتِ فوڈ کمشنر ون سید وسیم الحسن کا گندم کی فصل کے امور کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سید وسیم الحسن نے اپنی معطلی ختم کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے میرے معطلی کے خط میں مجھے غلطی سے فوڈ کمشنر 2 لکھا گیا۔

    خط میں لکھا گیا ہے کہ بحیثیتِ فوڈ کمشنر ون میری ذمے داریوں میں چھوٹی فصلیں یعنی دالیں، سبزیاں وغیرہ شامل تھیں، اور بحیثیتِ فوڈ کمشنر ون میرا گندم کی درآمد کے ساتھ کوئی تعلق نہ تھا۔

    سید وسیم الحسن نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ 12 اکتوبر 2023 سے 19 مارچ 2024 تک میں وزارت میں بطور او ایس ڈی تعینات تھا، میرے ساتھ گندم کی درآمد سے متعلقہ امور پر کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ میری معطلی نے میرے 31 سالہ کیریئر کو بری طرح سے متاثر کیاہے،دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث اس صورتحال نے میری صحت کو بھی بے حد متاثر کیا ہے۔

    خیال رہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کی سفارش پر سید وسیم الحسن سمیت چار افسران کو معطل کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل کی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر وزارت فوڈ سیکیورٹی افسران کو شدید تحفظات ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleریلوے کا عید الاضحیٰ پر تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
    Next Article سندھ میں 100 یونٹ تک کے صارفین کو مفت بجلی دینے کا پلان
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.