تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » امید ہے دیگر ممالک بھی آزاد فلسطینی ریاست کے لئے کاوشیں کریں گے، وزیراعظم
    سیاست

    امید ہے دیگر ممالک بھی آزاد فلسطینی ریاست کے لئے کاوشیں کریں گے، وزیراعظم

    adminadminمئی 30, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ ناروے، آئرلینڈ اور اسپین کے بعد دیگر ممالک بھی آزاد فلسطینی ریاست کیلیے کاوشیں کریں گے اور اللہ کے حکم سے جلد فلسطین کی آزاد ریاست معرض وجود میں آئے گی۔

    اپنے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیلی بربریت نے ماؤں سے لخت جگر اور بچوں کو ماں باپ سے محروم کردیا ہے، آٹھ ماہ بعد بھی اسرائیل کی خون کی پیاس ختم نہیں ہوئی جبکہ اب غزہ کے بعد اب رفح پر بھی حملے شروع ہوچکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو اسرائیل کی جانب سے پامال کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ناروے اور آئرلینڈ کی جانب سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے کے بعد میں نے اُن کے وزرائے اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مبارک باد دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ’مجھے یقین ہے کہ اس سے دوسرے ممالک کو حوصلہ ملے گا اور وہ بھی تین یورپی ممالک کے ساتھ اپنی آواز ملاتے ہوئے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کاوشیں کریں گے‘۔

    انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ غزہ میں جاری ظلم کا جلد سے جلد خاتمہ کرے، بے گھر فلسطینیوں کے گھروں کو آباد کرے اور فلسطینی ریاست کا قیام جلد معرض وجود میں آئے کیونکہ فلسطینی عوام پر زندگی تنگ ہوچکی ہے۔

    وزیراعظم نے فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی طاقتوں کے سامنے پاکستانی عوام کی ترجمانی کی اور کہا کہ وہ فلسطین کے مظلوم عوام کو حقوق دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسنی دیول کے خلاف دھوکہ دہی، فراڈ اور بھتہ خوری کی شکایت درج
    Next Article ریلوے کا عید الاضحیٰ پر تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.