تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پولیس نے لاپتہ شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی
    پاکستان

    پولیس نے لاپتہ شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی

    adminadminمئی 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر پولیس نے لاپتہ شاعراحمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ کوہالہ پل کے بعد گرفتار کر کے دائرہ اختیار وہاں کا بنایا گیا ہے، کسی کی ایجنسیوں سے کوئی دشمنی نہیں ہے، ہم صرف یہ کہتے ہیں کہ قانون کے مطابق کام کریں، ہم سمجھتے ہیں کہ ادارے قانون کے تحت کام کرنے کی عادت ڈالیں گے۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے مغوی شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کے کیس کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل منصور اعوان، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

    دوران سماعت، ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے کہا کہ ایک اور شہری لاپتہ ہوا جس کی چار دن بعد ایف آئی آر درج کی گئی، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ آپ کی انفارمیشن کیا ہے؟ ایمان مزاری نے بتایا کہ وہ کشمیر کے حوالے سے سوشل میڈیا پوسٹس کر رہا تھا۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ آئی جی اسلام آباد اس معاملے کو دیکھ لیں اور ابھی میں کچھ نہیں کہ رہا صرف آپ کو انفارم کر دیا ہے کہ اس کو دیکھ لیں۔

    اٹارنی جنرل نے بتایا کہ احمد فرہاد گرفتار اور پولیس کسٹڈی میں ہے۔ تھانہ دھیر کوٹ کشمیر کی رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کی گئی۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ کوہالہ پل کے بعد گرفتار کر کے دائرہ اختیار وہاں کا بنایا گیا ہے، کسی کی ایجنسیوں سے کوئی دشمنی نہیں ہے، ہم صرف یہ کہتے ہیں کہ قانون کے مطابق کام کریں، ہم سمجھتے ہیں کہ ادارے قانون کے تحت کام کرنے کی عادت ڈالیں گے۔

    وزیر قانون نے کہا کہ چودہ چودہ سال کے بچے بم باندھ کر پھٹ رہے ہیں، پارلیمنٹ کو بھی اپنا رول ادا کرنا چاہیے۔ جسٹس محسن کیانی نے ریمارکس دیے کہ ہم نے کچھ سوالات اٹھائے تھے جن کے جواب آنا باقی ہیں۔ وزیر قانون نے کہا کہ آئین مقدم ہے جس میں ہر ایک کے کام متعین ہے کہ اس نے کیا کرنا ہے۔

    جسٹس محسن کیانی نے ریمارکس دیے کہ یہ جو دوسری سائیڈ پر کھڑے ہیں یہ بھی آرمی کے خلاف نہیں ہیں، سب سے زیادہ صحافیوں، پولیٹیکل ایکٹوسٹ اور سیاستدانوں نے suffer کیا۔

    عدالتی معاون حامد میر نے کہا کہ میں نے بطور عدالتی معاون اپنی تحریری گزارشات جمع کرا دی۔ میڈیا کے لوگ بھی اٹھائے گئے اور قتل بھی ہوئے، ہم مسنگ پرسنز کی miseries کو سمجھتے ہیں، پارلیمنٹ نے اچھا کام کیا اور بل بنایا تھا جس پر عمل ہوتا تو بہتر نتائج نکلتے۔ وزیر قانون نے کہا کہ اس بل میں ایک ترمیم کی سفارش آئی تھی۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ کوئی آدمی پاکستان آرمی کے خلاف نہیں ہے، چند لوگوں کی غلط روش کا نقصان پورے ادارے کو ہوتا ہے، ہر آفس کی ایک ورکنگ اور پراسیس ہوتا ہے، اگر انٹیلی جنس ایجنسیاں کسی کو اٹھاتی ہیں تو اس کا کیا پراسیس ہوتا ہے؟ سوشل میڈیا پر بدقسمتی سے بہت کچھ چل رہا ہے، میں تو سوشل میڈیا نہیں دیکھتا اس لیے پرواہ نہیں، جو دیکھتا ہے اسے تکلیف ہوتی ہے، میں تو ٹی وی بھی نہیں دیکھتا۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ ان سارے کیسز میں ہم نے کچھ سوالات پوچھے ہیں، کس حد تک ان کیسز کی رپورٹنگ ہونی ہے، پیمرا کا کوڈ آف کنڈکٹ موجود ہے۔

    عدالتی معاون نے کہا کہ پیمرا ججز کے ریمارکس رپورٹ کرنے پر پابندی نہیں لگا سکتی، یہ معاملہ تین جگہوں پر زیر سماعت ہے اور تین ہائی کورٹس کیس سن رہی ہیں۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ میڈیا کے کردار کی وجہ سے لوگوں میں شعور آیا ہے، احمد فرہاد کی فیملی سے پوچھ کر بتائیں تو پٹیشن نمٹا دیں گے، اٹارنی جنرل نے گزشتہ سماعت پر وائٹ فلیگ لہرانے کی بات کی، میں سمجھتا ہوں کہ اداروں کے درمیان کوئی لڑائی نہیں ہے، لاپتہ افراد سے متعلق لارجر بینچ بنانے کے لیے فائل بجھوا دوں گا۔

    بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

    خیال رہے کہ مغوی شاعر کی اہلیہ عروج زینب نے ایمان مزاری کے ذریعے ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleعدت میں نکاح کیس کا فیصلہ نہ سنایا پری پلان کا حصہ ہے،بیرسٹر گوہر
    Next Article حکومت کا سی پیک منصوبوں ،چینی ورکرز کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.