اسلا م آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت چینی صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی ؛ چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس ہوا ۔مختلف وفاقی وزارتوں کی جانب سے پاکستان-چین دو طرفہ معاشی تعلقات کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم شراکت دار ہے چینی انڈسٹری خصوصاً چینی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی دعوت دیتے ہیں۔پاکستان چین کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر زراعت ،انفارمیشن ٹیکنالوجی ، توانائی کے شعبوں اور میں تعاون بڑھانے اور چین میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت چینی صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے سی پیک کے اگلے مرحلے کے حوالیسے بھرپور تیاری کر رہے ہیں چینی تعاون سے گوادر بندرگاہ کو لاجسٹکس کا حب بنایا جائے گا۔
وزیراعظم نے کاکہاکہ ایگری کلچر ڈیمانسٹریشن زونز کا قیام سی پیک کے اگلے مرحلے کے حوالے سے اہم منصوبہ ہو گا متعلقہ وزارتیں پاکستان چین کے تعاون کے نئے منصوبوں کے حوالے سے تیاری کریں اور بزنس ٹو بزنس روابط بڑھائے کے لئے اقدامات اٹھائیں برآمدات بڑھانے کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دینے میں سے چین پاکستان کا مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔