تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بانی پی ٹی آئی کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی،عطا اللہ تارڑ
    سیاست

    بانی پی ٹی آئی کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی،عطا اللہ تارڑ

    adminadminمئی 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ملک کی بنیادیں کھوکھلی کرنا چاہتے ہیں، ان کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہمیں امداد نہیں، تجارت اور سرمایہ کاری چاہیے، وزیراعظم جہاں بھی جائیں یہی کہتے ہیں ہم کشکول توڑنا چاہتے ہیں، وزیراعظم بیرون ممالک جا کر کہتے ہیں ہمیں سرمایہ کاری چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے تحت عالمی سرمایہ کاروں کیلئے 7 ڈیسک قائم ہوں گے، چائنہ، یو اے ای، سعودی عرب، قطر، یورپی یونین، امریکا اور فارایسٹ کو شامل کیا گیا ہے، ان تمام ڈیسک سے بہت مدد ملے گی اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، آپ کو نظر آئے گا جلد معاہدوں پر دستخط ہوں گے اور سرمایہ کاری آئے گی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جلد وزیراعظم چین کا دورہ کریں گے، آئی ایم ایف کا وفد بھی یہاں سے مثبت پریس ریلیز جاری کر کے گیا ہے، مہنگائی میں کچھ دنوں میں 17 فیصد کی بڑی کمی آئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن تیزی سے چل رہی ہے، معیشت ٹیک آف کر رہی ہے، دوسری جانب ایک پروپیگنڈا جاری ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی نہیں تو پاکستان نہیں، آپ اپنے سیاسی مفادات کی خاطر پاکستان کے مفادات کو داؤ پر لگاتے ہیں۔

    عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ایک جماعت کی جانب سے آئی ایم ایف کے دفتر کے باہر مظاہرے کرائے گئے، بار بار آئی ایم ایف کو کہا گیا پاکستان کے ساتھ تعاون نہ کریں، آپ کی یہ کوششیں سب کے سامنے ہیں، آپ کی آئی ایم ایف والی کاوش کامیاب نہیں ہوئی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ جی ایس پی پلس اور سائفر کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے سازش کی، آپ نے بھرے مجمعے میں سائفر کو اٹھایا، ہمارے دشمنوں نے سائفر پر پروگرام کئے، آپ نے کہا تھا سائفر پر کھیلنا ہے، کیا پاکستان کی سلامتی کھیلنے کیلئے ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے دوستوں کے دیئے ہوئے تحائف بیچے، اب خود کو شیخ مجیب سے ملا رہے ہیں،کیا وہ بھی تحائف بیچ کر کھا گئے تھے؟ آپ مظلومیت کا ڈھونگ رچا رہے ہیں، مظلوم وہ ہوتا ہے جس نے بلیک مارکیٹ میں تحائف نہ بیچے ہوں۔

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سائفر، 190ملین پاؤنڈ اور توشہ خانہ کا کیس آپ کے اوپر ہے، 1971 کو غلط رنگ میں پیش کیا جا رہا ہے کہ اب بھی وہی حالات ہیں، ہم جب 2018 میں گئے تو 5.8 فیصد جی ڈی پی گروتھ تھی، پی ٹی آئی کے دور میں جی ڈی پی گروتھ مائنس میں رہی ہے۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے دوست ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات خراب کئے، آپ گھڑی چوری، فائلوں کو پہیے لگانے اور سائفر سے کھیلنے میں مصروف تھے، آپ کو ملکی معیشت کی پرواہ نہیں تھی، آج آپ ملک کے ٹوٹنے کی بات کرتے ہیں، آج آپ خود کو مظلوم کہتے ہیں، مظلومیت کہنے سے نہیں ہوتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک ڈیفالٹ نہیں ہوا تو ان کے ارمان ٹوٹے، خواب پاش پاش ہوئے ہیں، یہ سیاسی فائدہ ملک کی سالمیت کو داؤ پر لگا کر اٹھاتے ہیں، پاکستان پر ہماری جان بھی قربان، سیاستدان آتے اور جاتے رہیں گے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، ان سے موجودہ حکومت کی کامیابیاں ہضم نہیں ہو رہیں، عمران خان ملک کی بنیادیں کھوکھلی کرنا چاہتے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleخیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 23 دہشتگرد ہلاک، 7 جوان شہید
    Next Article ہماری کسی ادارے، نہ سسٹم سے جنگ ہے، سیاسی، انتظامی معاملات کو مکس نہ کیا جائے،علی امین پور
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.