تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » تحریک انصاف حکومت کی وجہ سے سی پیک پر کام بند ہوا، احسن اقبال
    سیاست

    تحریک انصاف حکومت کی وجہ سے سی پیک پر کام بند ہوا، احسن اقبال

    adminadminمئی 24, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے 2018ء کے بعد سے سی پیک پر کام سست روی کا شکار ہوگیا اور اُس وقت کی حکومت کی وجہ سے سی پیک پر کام رک گیا۔

    جے سی سی اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کے آج 13 میں سے دس اجلاس میں نے چئیر کیے، چین کی سرمایہ کاری آئی جو کہ توانائی، انفرااسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں آئی، بدقسمتی سے 2018ء کے بعد سے سی پیک پر کام سست روی کا شکار ہوگیا اور اُس وقت کی حکومت کی وجہ سے سی پیک پر کام رک گیا۔

    انہوں نے کہا کہ پانچ مختلف راہداریوں پر ہم نے چین کو کہا ہم ان پر آگے بڑھنے کیلئے تیار ہیں، جو پراجیکٹس پائپ لائن میں اور جو پراجیکٹس التوا میں تھے ان پر بھی کام تیزی سے شروع کر دیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون پر پاکستان کی طرف سے معاشی مسائل کے باعث کام تعطل کا شکار تھا، ایم ایل ون کی لاگت 6.8 ملین ڈالز پر سی ڈی ڈبلیو پی سے منظور ہوگئی ہے، یہ منصوبہ بھی 2018 سے زیر التواء تھا ہم نے کہا ہے کہ اس پر بڈنگ پراسیس شروع کیا جائے۔

    احسن اقبال نے بتایا کہ فیر ٹو میں گوادر انفرا اسٹرکچر انرجی سے بڑھ کر ذرائع کے شعبے میں بھی کام کرنے سے متعلق جے سی سی اجلاس میں بات ہوئی، موسمیاتی تبدیلی کا معاملہ اور آبی ذخائز کو محفوظ کرنے سے متعلق بھی بات ہوئی، بلوچستان پاکستان کا منرل کیپٹل بنے گا، سیکیورٹی پر بھی بات کی گئی، ہمیں افسوس ہے داسو ڈیم پر جن چینی بھائیوں کی جانوں کو نقصان ہوا پاکستان جو بھی سیکیورٹی کے اقدامات کر رہا ہے اس پر آگاہ کیا گیا۔

    انہوں ںے کہا کہ سی پیک پاکستان کا قومی منصوبہ ہے، وزیراعظم کے دورہ چین کے موقع پر جے سی سی میٹنگ منٹس پر دستخط ہوں گے، سیکیورٹی پر دس ہزار اہلکاروں پر مبنی فورس بنائی ہوئی ہے، سیکیورٹی کے پروٹوکولز پر عمل درآمد کی پوری کوشش کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ دہشت گردی کے واقعات سی پیک کو متاثر کرنے کی کوشش ہیں، پہلے ایم ایل ون ٹریک کو 120 پر رکھیں گے پھر 160 پر کام کریں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج مسلسل چوتھے دن قیمت میں کمی
    Next Article بھارت میں عام انتخابات ، چھٹے مرحلے میں نئی دہلی اور 7 ریاستوں میں آج پولنگ جاری
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.