تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سپریم کورٹ میں 30 مئی کو میرا میچ ہے، بانی پی ٹی آئی
    سیاست

    سپریم کورٹ میں 30 مئی کو میرا میچ ہے، بانی پی ٹی آئی

    adminadminمئی 22, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں زیر سماعت نیب ترامیم کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 30 مئی کو سپریم کورٹ میں میرا میچ ہے۔

    بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کے دوران مختلف واقعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انسانوں اور جانوروں کے معاشرے میں فرق ہوتا ہے، انسانوں کا معاشرہ لوگوں کے دل جیت کر چلایا جاتا ہے، بورس جانسن اور ہیرل ملن کو اخلاقی بنیادوں پر حکومتیں چھوڑنا پڑیں۔

    سپریم کورٹ میں زیر سماعت نیب ترامیم کیس سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 30 مئی کو سپریم کورٹ میں میرا میچ ہے۔

    سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس کی سماعت 30 مئی کو مقرر کردی ہے، جس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل 5 رکنی بینچ کر رہا ہے۔

    بانی تحریک انصاف نے اڈیالہ جیل میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ 8 فروری سے پہلے تین سزائیں دی گئیں لیکن تمام پروپگنڈے کے باوجود لوگوں نے ہمیں جتوایا۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے سمجھا تھا کہ ہم الیکشن سے بھاگ جائیں گے، اسلام آباد کا ریٹرننگ افسر بھاگا ہوا ہے، پٹن کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی اسلام اباد کی نشستیں 50 ہزار کی لیڈ سے جیتی ہوئی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ٹریبیونل ہی نہیں بنایا جا رہا ہے، یہ ڈرے ہوئے ہیں کہ حلقے نہ کھل جائیں، 3 ماہ ہو گئے ہیں، ٹریبیونلز سے فیصلے آنے چاہیے تھے، میڈیا کا منہ بند کرنے کے لیے فارم 47 کی وزیراعلی نے عزت کا قانون پاس کر دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں خوف کے ذریعے سب کچھ چلایا جا رہا ہے، پی ٹی آئی کو جلسے تک کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، خیبر پختونخواہ میں کسی مخالف پر کوئی کیس کیا یا ہم نے کسی کو جیل میں ڈالا۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ رؤف حسن پر حملے کے واقعے کے پیچھے کون ہے، رؤف حسن کے ساتھ جو ہوا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ نظام ڈنڈے کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پارٹی تیار ہو جائے رؤف حسن کے معاملے پر سڑکوں پر نکلیں گے، ہماری برداشت ختم ہو رہی ہے اور ہم سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔

    بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملکی حالات کی وجہ سے سڑکوں پر نہیں نکل رہے تھے، معیشت اس قابل نہیں کہ احتجاج برداشت کر سکے، کوئی بھی نقصان ہوا تو یہ خود ذمہ دار ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پارٹی تیار رہے ہم اسمبلی اور بجٹ اجلاس چلنے نہیں دیں گے، شہباز شریف کہہ رہا ہے کہ مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے ، مشکل فیصلے تب ہوتے ہیں جب لیڈر قربانیاں خود سے شروع کرے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری بیرون ملک رکھے گئے اربوں روپے واپس لے کر آئیں، قوم بہت قربانی دے چکی اب قوم پہلے آپ سے قربانی چاہے گی۔

    انہوں نے کہا کہ تمام مقدمات براہ راست نشر کیے جائیں، قوم کو پتہ لگے چوری کس نے کی، غداری کا بھی کیس چلانا ہے تو چلائیں پھانسی کے لیے بھی تیار ہوں۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ججز پر جو خوف تھا وہ اترتا جا رہا ہے۔

    نواز شریف سے کسی قسم کی ڈیل کا تاثر مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے ساتھ نواز شریف سے ملاقات ہوئی تھی، نواز شریف نے سمجھ لیا کہ میرے ضمیر کی قیمت صرف ایک سڑک ہے۔

    بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بنی گالہ کی سڑک توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر بنوائی تھی، نواز شریف اور محسن نقوی بتائیں کہ پیسہ باہر کیسے گیا۔

    انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کی رہائی پر خوش ہوں، انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پرویز الہی اگر پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیتا تو اسی دن رہا ہو جاتا، جج اپنی ساکھ کے لیے کھڑے ہو گئے ہیں، اس لیے انہیں لگ رہا ہے کہ ڈیل ہو گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو اجازت ہے کہ وہ حکومت گرا دے، مجھے یہ اجازت نہیں کہ میں امریکا کی سازش بے نقاب کروں۔

    خیال رہے کہ 16 مئی کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے نیب ترامیم کیس کی سماعت کی تھی جہاں عمران خان اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے تھے تاہم انہیں بات کرنے کا موقع نہیں ملا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleفرح خان نے بالی وڈ انڈسٹری کے سب سے بڑے کنجوس اداکار کے نام سے پردہ اٹھا دیا
    Next Article پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.