تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سابق وزیراعظم آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس گرفتار
    پاکستان

    سابق وزیراعظم آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس گرفتار

    adminadminمئی 20, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو مبینہ طور پر خاندانی جائیداد کے تنازع میں اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم ا?زاد کشمیرسردار الیاس تنویر کو گرفتاری کے بعد تھانہ مارگالہ منتقل کردیا گیا ہے اور وفاقی پولیس نے سابق وزیراعظم آزادکشمیر کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو خاندانی جائیداد پر مبینہ قبضہ اور فائرنگ کے کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    سردار الیاس تنویر کی منتقلی کے بعد تھانہ مارگلہ کا دروازہ بند کردیا گیا اور کسی کو تھانے میں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جبکہ ان کے وکلا اور کارکنان تھانے کے باہر موجود ہیں، دوسری جانب تنویر الیاس کے گھر کے باہر بھی پارٹی کے کارکنان جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

    یاد رہے کہ یکم مئی کو سابق وزیر اعظم آزاد ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کے خلاف سینٹورس مال کے مرکزی دفاتر اور اہم دستاویزات پر قبضہ کرنے کی کوشش پر مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

    ایف آئی آر ڈپٹی سکیورٹی انچارج دی سینٹورس مال کرنل (ر) ٹیپو سلطان کی جانب سے درج کروائی گئی تھی، جس میں سردار تنویر الیاس، محمد علی، انیل سلطان، رضوان اور دیگر نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ سردار تنویر الیاس 20 سے 25 افراد پر مشتمل مسلح جتھے کے ہمراہ سینٹورس مال کے دفتر 1708 میں تالا توڑ کر داخل ہوئے، دفتر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی گارڈز نے ناکام بنا دیا، سردار تنویر الیاس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سردار یاسر الیاس خان اور سردار ڈاکٹر راشد الیاس خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاسحاق ڈار سے ترک ہم منصب کی ملاقات ،تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق
    Next Article صدرووزیراعظم کا ایرانی صدر کے انتقال پراظہار افسوس
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.