تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اسحاق ڈار سے ترک ہم منصب کی ملاقات ،تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق
    پاکستان

    اسحاق ڈار سے ترک ہم منصب کی ملاقات ،تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق

    adminadminمئی 20, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ترک ہم منصب حقان فیدان نے ملاقات کی، جس میں تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کی سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے نمٹنے کے لیے تعاون کو مزیدمضبوط کریں گے۔

    وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماوٴں کے درمیان دو طرفہ تعاون کی صورت حال اور پاکستان و ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطح کے اسٹریٹیجک کوآرڈینیشن کے آئندہ 7ویں اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

    بعد ازاں مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں ، یہ دو ممالک مگر ایک قوم ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک اور دو طرفہ تعلقات ہیں۔ آج ہماری وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی، جس میں تجارت، دفاع اور کنیکٹیویٹی و اقتصادی تعاون پر بات چیت کی گئی۔ اسی طرح عوام سے عوام کے روابط بھی بات چیت کا اہم حصہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں اور جلد ہی تجارتی تعلقات کے حوالے سے باقاعدہ اکنامک فریم ورک کی تیاری پر مذاکرات ہوں گے۔ ہم ایک دوسرے کی سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے نمٹنے کے لیے مزید تعاون کو مضبوط کریں گے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے خلاف بھی پاکستان اور ترکیہ کا موٴقف ایک ہے اور اس پر مشترکہ کوشش جاری رہیں گی۔ او آئی سی کے اجلاس کے دوران بھی اسلاموفوبیا پر تفصیلی غور ہوا، جہاں ترکیہ کے سفیر کو اسلاموفوبیا کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ریجنل اور گلوبل ڈویلپمنٹ بالخصوص غزہ کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور قتل و غارت گری پر بھی دونوں ممالک کا موٴقف یکساں ہے۔ ہم غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں اور جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    ترکیہ کے وزیر خارجہ حقان فیدان نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے واضح کیا ہے کہ ہم عالمی و علاقائی معاملات پر پاکستان کی حمایت کرتے ہیں۔ طویل سرحد ہونے کے باعث افغانستان میں ہونے والی سرگرمیوں کا پاکستان پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔ ہم اپنے افغان بہنوں بھائیوں کے لیے مستقل امن و استحکام کے خواہشمند ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے فلسطینی بہن بھائیوں کی حالت زار پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ ہم غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مکمل فتح کی خواہش میں اسرائیل پورے خطے کے امن کو داوٴ پر لگا رہا ہے۔ ہم اقوام متحدہ، او آئی سی کے ساتھ مل کر قیام امن کی کوششیں کر رہے ہیں۔ عالمی برادری کو ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے دو ریاستی حل کو یقینی بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ترکیہ اور پاکستان اسلام کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleوزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، صدرابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر اظہار افسوس
    Next Article سابق وزیراعظم آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس گرفتار
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.