تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » احمد فرہاد کے کیس میں عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے، اعظم نذیر تارڑ
    سیاست

    احمد فرہاد کے کیس میں عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے، اعظم نذیر تارڑ

    adminadminمئی 20, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو اور پارلیمان اپنی ذمہ داری شعور کے مطابق ادا کریں انہیں کہیں سے ہدایات لینے کی ضرورت نہیں، شاعر احمد فرہاد کا مقدمہ عدالت میں ہے مجھے عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ آج دکھ کی خبر ہمسایہ ملک ایران سے موصول ہوئی ہے، ہیلی کاپٹر حادثے پر پوری قوم رنجیدہ ہے، وزیراعظم آج ایرانی سفارت خانے میں بھی تشریف لے جا رہے ہیں، ایرانی صدر کے حالیہ دورے میں تعاون سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا تھا، پوری پاکستانی قوم تکلیف کے اس وقت میں ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق بل لانے کی خبریں آرہی ہیں بل پر وزیراعظم نے کابینہ کی مشاورت سے کمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی رانا ثناءاللہ کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے، سوشل میڈیا کے بہت سے استعمال ہیں جن کا طریقہ کار ہونا چاہیے اس لیے تنقید کرنے والے ایک دفعہ پورا پیکیج (قانون) پڑھیں، بل میں کوشش کی گئی ہے کہ کوئی زیادتی نہ ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ لاپتا افراد کے ایشو پر بھی آج کل بات ہو رہی ہے، لاپتا افراد کے معاملے پر کچھ کام رہتا تھا کہ سابق حکومت کا دور ختم ہوگیا، پچھلے چار دہائیوں سے پاکستان کو لاپتا افراد کا ایشو درپیش ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کی سماعت کے دوران کس طرح کے ریمارکس آرہے ہیں، آئین پاکستان نے اختیارات کی تقسیم کے کچھ اصول واضح کردئیے ہیں آئین پاکستان کے مطابق ہر ایک کو اپنا کام کرنا ہے، انتظامیہ کا کام ہے جان و مال کی حفاظت کرے حقوق پامال ہوں تو پھر عدالتوں کا کام ہے۔

    انہوں ںے کہا کہ معاملہ حل نہ ہونے پر ذمہ داری پولیس کو سونپی جاتی ہے شاعر احمد فرہاد کا مقدمہ عدالت میں ہے مجھے عدالتی ریمارکس پر حیرت ہوئی ہے، عدالت کو ایف آئی آر اندراج سمیت مختلف اقدامات بارے آگاہ کیا، اس کے باجود یہ کہنا کہ سارے سیکریٹری عدالت آجائیں یہ عدالتوں کے مینڈیٹ نہیں۔

    اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بلاشبہ یہ سنجیدہ مقدمہ ہے آئین پاکستان ، افواج پاکستان سے متعلق بہت واضح ہے آئین پاکستان وزیراعظم کو بھی حقوق دیتا ہے، کابینہ کا اجلاس یہاں ہوگا عدالت کے یہ ریمارکس تکلیف دہ ہیں۔

    انہوں ںے کہا کہ ایگزیکٹو اور پارلیمان بھی اپنی ذمہ داری شعور کے مطابق ادا کریں انہیں کہیں سے ہدایات لینے کی ضرورت نہیں اور افواج پاکستان کو بھی اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleایرانی صدر شہادت ،ہیلی کاپٹر کا ملبہ کس ملک کے ڈرون نے ڈھونڈ نکالا؟تفصیل سامنے آگئی
    Next Article وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، صدرابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر اظہار افسوس
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.