تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بھارتی اداکار نے ساتھی اداکارہ کی موت کے چند روز بعد خودکشی کرلی
    فن و فنکار

    بھارتی اداکار نے ساتھی اداکارہ کی موت کے چند روز بعد خودکشی کرلی

    adminadminمئی 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تلنگانہ: کنڑ ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ پویترا جےرام کی کار حادثے میں موت کے چند روز بعد ان کے ساتھی اداکار چندراکانت عرف چندو نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو اداکار چندراکانت نے ریاست تلنگانہ کے شہر الکاپور میں اپنی رہائش گاہ پر گلے میں پھندہ لگا کر خودکشی کی۔

    اداکار کے والد نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا کہ اداکارہ پویترا کی حادثاتی موت کے بعد سے اُن کا بیٹا ذہنی دباؤ کا شکار تھا، اداکارہ کی اچانک موت نے چندراکانت کو گہرے صدمے میں مبتلا کردیا تھا اور یہی اُن کی خودکشی کا سبب بنا۔

    پولیس نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اداکار چندراکانت نے اُسی گھر میں خودکشی کی جہاں وہ اپنی گرل فرینڈ اور ساتھی اداکارہ پویترا جےرام کے ہمراہ رہائش پذیر تھے۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار چندراکانت نے پویترا کی موت سے قبل ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ بہت جلد اپنے رشتے کا اعلان کریں گے۔

    اداکار چندراکانت کی خودکشی پر ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے گہرے دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    خیال رہے کہ 12 مئی اتوار کے روز اداکارہ پویترا جےرام اپنی بہن اور چندراکانت کے ہمراہ کرناٹک کے منڈیا ضلع کے ہاناکیرے سے واپسی کا سفر کررہی تھیں کہ اچانک اُن کی کار کو حادثہ پیش آگیا تھا۔

    اس حادثے کے نتیجے میں اداکارہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی جبکہ اُن کے بوائے فرینڈ، بہن اور ڈرائیور شدید زخمی ہوئے تھے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleچیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو دھمکی آمیز پیغام موصول
    Next Article مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے میجر نے خودکشی کرلی
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.