تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اسحاق ڈار ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، محمد بن سلمان کے دورے کی تیاریوں کا جائزہ لیا
    پاکستان

    اسحاق ڈار ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، محمد بن سلمان کے دورے کی تیاریوں کا جائزہ لیا

    adminadminمئی 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سعودی نائب وزیراعظم فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر رابطے میں ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور دونوں ممالک کے درمیان پائیدار شراکت داری کو اجاگر کیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آج سعودی مملکت کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

    بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور متعدد شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف راستوں پر بات کی۔

    ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہری اور پائیدار شراکت داری کو اجاگر کیا اور سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

    وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستانی عوام باہمی طور پر طے شدہ تاریخ پر سعودی ولی عہد کے دورے کے بے صبری سے منتظر ہیں۔

    دفترخارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے نائب وزرائے اعظم نے غزہ کی سنگین صورت حال اور باہمی دلچسپی کی دیگر اہم علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    دونوں رہنماؤں نے مشترکہ کوششوں اور بات چیت کے ذریعے خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleایرانی صدر اور وزرا کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکارہوگیا،رابطہ منقطع
    Next Article ایوان صدر کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، طلبا کے تحفظ کے لئے اقدامات کی ہدایت
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.