تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » فوربز کی 30 انڈر 30 ایشیا کی فہرست میں 7 پاکستانی بھی شامل
    پاکستان

    فوربز کی 30 انڈر 30 ایشیا کی فہرست میں 7 پاکستانی بھی شامل

    adminadminمئی 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:فوربز کی 30 انڈر 30 ایشیا کی فہرست میں 7 پاکستانیوں کو شامل کر لیا گیا۔

    مشہور امریکی میگزین فوربز نے مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبہ جات میں 30 سال کی عمر میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والے افراد کی فہرست جاری کی ہے۔

    فوربز کی جانب سے جاری کردہ ہر فہرست میں 300 افراد کو شامل کیا گیا ہے، جن کی عمریں 30 سال یا اس سے کم ہیں اور انہوں نے انتہائی مختصر مدت میں نمایاں نام کمایا، فہرست میں کھیل، میڈیا مارکیٹنگ، شوبز، مینوفیکچرنگ اینڈ انڈسٹریز، ریٹیل ای کامرس، سوشل امپیکٹ اور گیمز سمیت دیگر شعبوں کی کیٹیگریز شامل ہیں۔

    اس فہرست میں مصر، ملائیشیا، جنوبی کوریا، لبنان، بنگلہ دیش اور بھارت کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے، ساتھ ہی مذکورہ فہرست میں 7 پاکستانی لڑکے اور لڑکیاں بھی شامل ہیں۔

    30 انڈر 30 ایشیا فہرست میں سرخیل بوانے (ابی)، عدیل عابد (لنک سٹار)، اعزاز نیئر (لنک سٹار)، علی رضا (لنک سٹار)، علینہ ندیم (ایجو فائی)، کاسرا زونیئر (ٹرکر) اور بشریٰ سلطان (آرٹسٹ) شامل ہیں۔

    لاہور سے تعلق رکھنے والی فلمساز اور کری ایٹو ڈائریکٹر بشریٰ سلطان آرٹس کیٹیگری میں شامل ہونے والی واحد پاکستانی ہیں، جو آرٹس اور سٹائل میں کام کرنے والے لوگوں کے کام کو نمایاں کرتی ہیں۔

    29 سالہ بشریٰ سلطان نے حال ہی میں Demesne Couture کے نام سے ایک مہم شروع کی جسے ’گڑیا‘ بھی کہا جاتا ہے، جس میں یہ تصویر کشی کی گئی کہ کس طرح دلہنوں کو ’کٹھ پتلیوں کی طرح‘ کنٹرول کیا جاتا ہے۔

    طالب علموں کی تعلیمی اخراجات میں مدد کیلئے اسٹارٹ اپ کی بانی علینہ ندیم اور سرخیل باوانی فوربس کی فنانس اور وینچر کیپیٹل کیٹیگری میں شامل ہیں۔

    علینہ ندیم لاہور میں EduFi نامی ایجوکیشن اسٹارٹ اپ کی بانی ہیں جو طالب علموں کی تعلیمی اخراجات کیلئے ماہانہ بنیادوں پر یونیورسٹی فیس ادا کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

    سرخیل باوانی پاکستان میں مقیم فن ٹیک کمپنی ’ابھی‘ کے سربراہ ہیں۔ان کی کمپنی ملازمین کو یہ اجازت دیتی ہے کہ وہ اپنی تنخواہ کا کچھ حصہ مہینے کے اختتام سے پہلے نکال سکتے ہیں اگر انہیں کوئی ہنگامی صورتحال درپیش ہے۔

    کاسرا زونیئر پاکستان کے لاجسٹک سیکٹر کیلئے ایک انتظامی پلیٹ فارم کراچی میں قائم اسٹارٹ اپ Trukkr کے فاؤنڈر ہیں۔

    اسٹارٹ اپ نے پاکستان کے لاجسٹکس سیکٹر کیلئے ایک انتظامی پلیٹ فارم تیار کیا ہے، پچھلے سال اس پلیٹ فارم نے سیڈ فنڈنگ ( seed funding.) میں 64 لاکھ ڈالرز اکٹھے کئے۔

    کراچی سے تعلق رکھنے والے عدیل عابد، اعزاز نیئر اور علی رضا لنک اسٹار کے شریک بانی ہیں، انہیں فوربز کی کنزیومر ٹیکنالوجی کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

    لنک سٹار ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو فری لانسرز کو مفت پورٹ فولیو ویب سائٹس بنانے میں مدد کرتا ہے جنہیں جدید فنکشنلٹیز کے ساتھ اپ گریڈ کیا جا سکتا ہے۔

    2023 میں لنک سٹار کے بانیوں نے دبئی میں واقع ایک کیریئر مارکیٹ پلیس Oliv کو حاصل کر کے اپنے کاروبار کو بڑھایا،Oliv کمپنیوں کو طلب علموں کو ملازمت دینے میں مدد کرتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپرندہ لائیو پروگرام کے دوان براڈ کاسٹر پر حملہ آور ہوگیا
    Next Article وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور انجینئر امیر مقام کا دورہ بشکیک اچانک ملتوی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.