تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی کے ”کے پی ہاوٴس“اسلام آباد آنے پر پابندی لگادی
    سیاست

    علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی کے ”کے پی ہاوٴس“اسلام آباد آنے پر پابندی لگادی

    adminadminمئی 15, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ”خیبر پختونخوا ہاوٴس“اسلام آباد آنے پر پابندی لگادی ہے۔ ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف کاکہناہے کہ گورنر کے لیے کے پی ہاوٴس میں متبادل رہائشی بندوبست کیا جارہا ہے۔ گورنر فی الحال سندھ ہاوٴس میں قیام کا بندوست کریں اور دل نہ ہاریں۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر کی رہائش گاہ اپنی تحویل میں لے لی ہے، جس کے بعد وہاں سے گورنر کا سامان بھی نکال دیا گیا ہے۔ گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی اب ”خیبر پختونخوا ہاوٴس“ میں اپنی انیکسی استعمال نہیں کر سکیں گے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے متعلقہ عملے کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

    دوسری جانب ترجمان پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کے پی کے ہاوٴس میں گورنر کے لیے مختص بلاک ختم کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ صوبائی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں کیا گیا تھا۔ خیبر پختون خوا کابینہ میں وزرا اور ارکان اسمبلی کے لیے رہائش کا مسئلہ درپیش تھا۔ گورنر انیکسی فی الحال ارکان صوبائی اسمبلی اور وزرا استعمال کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ گورنر کے لیے کے پی ہاوٴس میں متبادل رہائشی بندوبست کیا جارہا ہے۔ گورنر فی الحال سندھ ہاوٴس میں قیام کا بندوست کریں اور دل نہ ہاریں، سندھ ہاوٴس میں پی ٹی آئی ایم پی اے کی طرح کے پی ہاوٴس میں ان کا داخلہ بند نہیں کریں گے۔گورنر کے اسلام آباد میں کئی گھر ہیں، ان کے لیے اسلام آباد میں رہائش کی کوئی کمی نہیں ہے۔

    دوسری جانب گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی ہاوٴس میں گورنر کی انیکسی کو بند کرنا غیر آئینی ہے۔ میں گورنر ہاوٴس میں کسی وزیر اعلیٰ کی آمد پر پابندی نہیں لگاوٴں گا۔ سیاسی جنگیں سیاسی میدان میں لڑیں گے۔

    خیال رہے کہ گورنر اور وزیراعلیٰ پختونخوا کے درمیان اختلافات اور لفظی جنگ ایک دوسرے کو دھمکیاں دینے کے بعد اب عملی اقدامات میں تبدیل ہو چکی ہے اور اسی سلسلے میں وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ”خیبر پختونخوا ہاوٴس“اسلام آباد آنے پر پابندی لگادی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمریم نواز کا لاہور میں اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں کو روکنے کا حکم
    Next Article منظم طریقے سے پاکستان کے مستقبل کو تباہ کیا جارہا ہے،چیف جسٹس
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.