تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » عدالتی امور میں مداخلت مسترد، قومی سلامتی پر سوال اٹھايا جائے گا تو يہ مناسب نہيں ہو گا، وفاقی وزرا
    سیاست

    عدالتی امور میں مداخلت مسترد، قومی سلامتی پر سوال اٹھايا جائے گا تو يہ مناسب نہيں ہو گا، وفاقی وزرا

    adminadminمئی 14, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وفاقی وزرا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار کے عدالتی امور میں مداخلت اور دباؤ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کو اتنا آگے لے کر نہ جایا جائے کیونکہ بات قومی سلامتی کی ہے۔قومی سلامتی پر سوال اٹھايا جائے گا تو يہ مناسب نہيں ہو گا۔

    وزير اطلاعات عطااللہ تارڑ نے اسلام آباد ہائی كورٹ كے جج بابر ستار كے عدالتی امور ميں مداخلت اور دباؤ كے الزامات كو مسترد كرتے ہوئے كہا ہے كہ كسی نے يہ پيغام نہيں ديا كہ آپ پيچھے ہٹ جائيں البتہ صرف ان كيمرا بريفنگ كا كہا گيا تھا جس كی درخواست قومی سلامتی كي وجہ سے کی گئی اور اس پر كوئی سمجھوتہ نہيں كيا جائے گا۔

    وزير قانون اعظم نذير تارڑ نے وزير اطلاعات عطااللہ تارڑ كے ہمراہ مشتركہ پريس كانفرنس كرتے ہوئے كہا كہ ابھی اٹارنی جنرل آف پاكستان منصور اعوان گفتگو كر كے گئے، انہوں نے ايك خط كے بارے ميں گفتگو كی اور كچھ وضاحتوں کے ساتھ اپنی رائے بھی دی۔

    اسلام آباد ہائی كورٹ كے ایک معزز جج نے خط لكھا ہے كہ جس كے مندرجات سے يہ تاثر ديا گيا كہ انٹيلی جنس اور دفاعی ادارے ججوں كے كام ميں كسی قسم كی مداخلت كرنا چاہتے ہيں يا كرتے ہيں۔

    وزير قانون نے كہا كہ ميرے ليے تكليف دہ چيز يہ ہے كہ اس طرح سے اس کی تشہير كی گئی جيسے عدليہ ميں مداخلت ہے، اس سے پہلے بھی چھ جج صاحبان كا ایک خط آيا اور ان كے خط پر حكومت نے فوری طور پر چيف جسٹس اور فل كورٹ كی ہدايات كو مدنظر ركھتے ہوئے فل كورٹ بنايا تھا تاكہ دودھ كا دودھ اور پانی كا پانی ہو۔

    انہوں نے کہا کہ دھمکی آمیز خط کے معاملے پر سپريم كورٹ نے نوٹس ليا تھا اور اب يہ معاملہ زير سماعت ہے تو ميں اس پر زيادہ بات نہيں كروں گا۔ انہوں نے كہا كہ آزاد عدليہ ہی ملک كو آگے لے كر جاتی ہے ليكن ہميں دہشت گردی، امن و امان، معاشی اور سكيورٹی سميت جس قسم كے چيلنجوں اور ماحول كا سامنا ہے ايسہ صورت ميں تمام اداروں كو ایک دوسرے كو تھوڑی جگہ ديني چاہيے، لہذا سب اپنے اپنے دائرے ميں رہ كر كام كريں ۔

    اس موقع پر وزير اطلاعات اعظم عطااللہ تارڑ نے كہا كہ اگر اٹارنی جنرل كی جانب سے ايک پيغام ديا جاتا ہے كہ ان كيمرا بريفنگ كی جائے تو اس پر سياق و سباق سے ہٹ كر ایک خط لكھ ديا جاتا ہے كہ مجھے كہا جا رہا ہے كہ ميں پيچھے ہٹ جاؤں، يہ حقيقت پر مبنی بات نہيں ہے، اگر ان كيمرا بريفنگ کی درخواست قومی سلامتی کی وجہ سے كی گئی تھی اور ميں واضح كردوں كہ قومی سلامتی پر كوئی سمجھوتہ نہيں كيا جائے گا۔

    انہوں نے كہا كہ اس معاملے كو اتنا آگے لے كر مت جائيے کیونکہ بات قومی سلامتی کی ہے اور اس ایک معاملے كو لے كر قومی سلامتی پر سوال اٹھانا مناسب نہیں ہے، ميں سوشل ميڈيا پر ديكھ رہا تھا كہ زيريں عدالتوں كے ججوں نے چيف جسٹس كو خط لكھا ہے كہ ان پر سخت زبان ميں باقاعدہ دباؤ ڈالا جاتا ہے كہ فلاں كيس ميں فلاں فيصلہ كرو۔

    ان كا كہنا تھا كہ قومی سلامتی كے معاملات كو خطوط كے ذريعے اجاگر نہيں كرنا چاہيے، كوئی معاملہ ڈسكس كرنا ہو تو چيف جسٹس فل كورٹ بلا سكتے ہيں، جس چيف جسٹس سے روزانہ ملاقات ہوتی ہو اس كو خط لكھنا معاملے كو متنازع بنانے والی بات ہے۔

    عطااللہ تارڑ نے كہا كہ قومی سلامتی پر كوئی سمجھوتہ نہيں كيا جائے گا اور اگر اس مسئلے كو لے كر قومی سلامتی پر سوال اٹھايا جائے گا تو يہ مناسب نہيں ہو گا۔ ميں سمجھتا ہوں كہ تناؤ كو كم كرنا ہو گا اور تمام اداروں كو اس پر مل جل كر كام كرنا ہو گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپروازوں میں مسافر بیگز سے سونا چوری کرنے والا ملزم بالآخر پکڑاگیا
    Next Article مریم نواز کا لاہور میں اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں کو روکنے کا حکم
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.